دیوبند(آئی این اے نیوز 26/اکتوبر 2018) مولانا فضیل احمد ناصری استاذ جامعہ امام انور شاہ دیوبند کی اطلاع کے مطابق جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند کے استاذِ حدیث و صدر المدرسین معروف عالم دین وبزرگ ہستی حضرت مولانا عبدالرشید بستوی صاحب جمعرات کی شب رات آٹھ بجے اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں مقام عطا کرے۔آمین
مولانا فضیل ناصری نے کہا کہ یہ ہمارے جامعہ کے ساتھ ان کے تلامذہ اور وابستگان کے لیے بھی بہت بڑا صدمہ ہے، پورا جامعہ ماتم کدے میں تبدیل ہو چکا ہے، انہوں نے مولانا مرحوم کے محبین متوسلین اور شاگردوں سے درخواست کی ہے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت کریں.
مولانا کے انتقال کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی دیوبند کے دینی و علمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، دور دراز رہنے والے ان کے طلبا غمگین ہوگئے ہیں اور اپنے استاد محترم کے اعلیٰ درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مولانا شوگر کے مرض میں مبتلا تھے اور میرٹھ میں ان کا علاج جاری تھا، آج بعد نماز جمعہ دیوبند میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور مزار انوری میں تدفین ہوگی۔ ان شاء اللہ