بلریاگنج/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 25/اکتوبر 2018) بلریاگنج کے رہائشی پھل ویاپاری سوریہ بھان یادو پر کسی انجان شخص نے گولی سے جان لیوا حملہ کیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ بھیم بھر اور رسول پور کے بیچ یہ واردات ہوئی، زخمی سوریہ بھان یادو کو فوری طور پر صدر اسپتال اعظم گڑھ لے جایا گیا.
اطلاع پاکر موقع پر مقامی ایم ایل اے نفیس احمد صاحب صدر اسپتال اعظم گڑھ پہنچ کر جائزہ لیا اور مریض کے علاج میں ڈاکٹروں لاپرواہی نہ برتنے کو کہا، بعد میں مریض کی حالت سنگین دیکھ کر انہیں بنارس کے لئے بھیج دیا گیا.