سمیر چودھری
ـــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 31/اکتوبر 2018) دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مداراسی نے تبلیغی جماعت کے ایک گروپ کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی کے متعلق کہاکہ دارالعلوم دیوبند اپنے سابق موقف پر قائم ہیں، نائب مہتمم نے ایک گفتگو کے دوران صاف کہاکہ دارالعلوم دیوبند اپنے فتویٰ پر قائم ہے، دارالعلوم دیوبند تو مولانا سعد کاندھلوی کو کوئی کلین چٹ نہیں دیگا، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی دارالعلوم دیوبند کی نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی کی ایک آڈیو میں مولانا مدراسی نے صاف کہاکہ وہ مولانا سعد کاندھلوی کو کسی طرح کی کلین چٹ نہیں دیں گے، کچھ لوگوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ (مولانا سعد) اپنے بیانات کے اندر پیغمبر علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرتے ہیں جس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ،اسی کو لیکر دارالعلوم دیوبند کا اختلاف ہے،
مولانا سعد اور شوریٰ کے درمیان بھی اسی طرح کے بیانات کو لیکر اختلافات ہیں، اس کے علاوہ بھی اندورنی طور پر بہت سی خرابیاں ہیں، جس کی وجہ سے شوریٰ (تبلیغی جماعت کی شوریٰ) ان تمام مسائل کو لیکر سخت نالاں ہے اور جماعت کا ندورنی اختلاف باہر آیا ہے، انہوں نے کا کہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے مولانا سعد سے صرف یہ یہی کہا گیا تھا کہ وہ اپنے بیانات میں صحیح دلائل پیش کریں اور انبیاء علیہ السلام کے واقعات کو درست طور پر پیش کریں، رجوع کئے جانے کے سوال کے جواب میں مولانا مدراسی نے کہاکہ رجوع کے بعد بھی مولانا سعد اسی نوعیت کے بیانات مسلسل کر رہے ہیں، اسلئے انہیں کلین چٹ نہیں دی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کو دارالعلوم دیوبند کی طرف سے کوئی سرٹیفکٹ دیا جائے گا، دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ پوری طرح درست ہے ،جس پر وہ آج بھی قائم ہے، انہوں نے کہاکہ رجوع کے بعد بھی وہ اپنے ان ہی بیانات پر قائم ہے، جس کی وجہ سے دارالعلوم دیوبند اپنے موقف پر مکمل طور پر قائم و دائم ہے۔
مولانا عبدالخالق مدراسی نے کہاکہ مولانا سعد کے غلط بیانات اور شورائی نظام سے ان کے اختلاف کے سبب دارالعلوم دیوبند کو اختلاف ہے، انہوں نے کہاکہ ہم نے کسی سے یہ بھی نہیں کہاکہ آپ لوگ ان کے پاس جاؤ اور نہ ہی کسی کو منع کیا، انہوں نے کہاکہ جاہلوں کے ٹولیوں نے کتنے ہی فرقہ تشکیل کرلئے ہیں یہ سب ہمارے سامنے ہے، دوران گفتگو حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے اعظم گڑھ کے اجتماع کو لیکر بھی بات چیت ہوئی، بتایا جاتاہے کہ یہ آڈیو گزشتہ چار روز قبل کا ہے ،جب اتراکھنڈ سے کچھ لوگ جماعت اور دارالعلوم سے متعلق کچھ اختلافی مسائل کو لیکر مہتمم دارالعلوم دیوبند سے ملاقات کرنے آئے تھے، مہتمم دارالعلوم دیوبند کی عدم موجودگی میں مولانا عبدالخالق مدراسی نے وفد سے ملاقات کی ہے، یہ آڈیو 29؍ اکتوبر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
واضح رہے دارالعلوم دیوبند کی جانب سے مولانا سعد کاندھلوی سے متعلق تمام بڑے اساتذہ کے دستخط سے کئی صفحات پر مشتمل فتویٰ دارالعلوم دیوبند کی جاری کیا گیا تھا، جس پر اس وقت کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا، اس کے بعد مولانا سعد کی جانب سے رجوع کی خبریں بھی آتی رہی ہیں۔