سالم آزاد
ــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 31/اکتوبر 2018) مدرسہ اصلاح المومنین راگونگر بھوارہ کے زیر اہتمام ایک دعوتی واراکین اور باشندگان اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی اور راشٹریہ جنتا دل مدھوبنی ضلع کے ایم۔ ایل۔ اے جناب سمیر کمار مہاسیٹھ کو اراکین و باشندگان نے گرم جوشی سے استقبال کیا.
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سمیر مہا سیٹھ نے کہا کہ آزادی کے بعد آج تک ملکی و ریاستی سطح پر تمام پارٹیاں اور رہنماؤں نے اقلیتی طبقہ کو محض ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا، اس طبقہ کے فلاح وترقی کے لئے تمام پارٹیوں نے نظر انداز کیا، خاص کر مسلمانوں سے میرا کہنا ہے کہ اب غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، بدلتے دور کا اندازہ کرنا ہے، انہوں نے ریاست کی حال پر کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے سامنے اپنی حصولیابی پیش کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ایک طرف نظم ونسق کو لے کر لوگوں میں ناراضگی ہے تو دوسری طرف حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے منصوبوں کا خاطر خواہ فائدہ عوام کو نہیں مل پا رہا ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ سیکولر امن پسند اور سماج کے دبے کچلے لوگوں کا مکمل تعاون آر جے ڈی کو حاصل ہے، مسلم طبقہ کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پسماندگی تعلیمی زبوں حالی کو سمجھیں اور کسی کے بہکاوے میں آئے بغیر تیجسوی یادو کے مقاصد میں ساتھ دیں.
پروگرام میں سنیل نائک، سکریٹری عبدالحنان انصاری، ماسٹر سنو، ماسٹر عبداللہ انصاری، مولوی جلال الدین، حافظ ممتاز، حافظ سلیم، مولوی سیف اللہ، محمد مقبول سمیت کثیر تعداد میں مدارس کے طلبہ و اساتذہ موجود تھے.