تاج ختم نبوت ؐ کی حفاظت مسلمانو ں پر فرض عین ،اس میں ذرہ برابر بھی نرمی حرام، اسلام کے خلاف ہونیوالی ہر اک سازش کا جواب دیا جائیگا۔شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کا بیان.
مستقیم
ـــــــــــــــ
لدھیانہ(آئی این اے نیوز 31/اکتوبر 2018) مجلس احرار اسلام کے قومی صدر دفتر جامع مسجد لدھیانہ میں رضاکاروں کو خطاب کرتے ہوئے شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی شاہی امام پنجاب نے کہا کہ تاج ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت مسلمانوں پر فرض عین ہے اس میں ذرہ برابر بھی نرمی حرام ہے، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں جس تیزی کے ساتھ اقوام عالم نے اسلام کو پسند کیا گیا اور ہر رنگ و نسل کے لوگوں نے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو قبول کیا اسکی مثال نہیں ملتی ،
انہوں نے کہا کہ دین محمد ؐ کی ہر سو مقبولیت سے خائف دشمن نے تمام حربے ناکام ہوتے دیکھ فتنہ قادیانیت کے ذریعہ تاج ختم نبوت ؐ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ یہ ڈاکو خواہ کچھ کر لیں ناموس رسالت ؐ کے دیوانے اور پروانے ان کی ناپاک سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے رضاکاروں سے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کی حفاظت جہاں اہل ایمان کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے وہیں تمام غیر مسلم اقوام کو منکرین ختم نبوت ؐ کی سازشوں سے آگاہ کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ یہ سازشیں تمام انسانیت کے لئے نقصان دہ ہیں، قائد احرار نے کہا کہ ملک کی جنگ آزادی کے غدار قادیانی اور انگریزکے ٹوڈی اپنے ذہن سے خام غیالی نکال دیں ہم آزاد ملک کے باسی ہیں یہ ہمارا وطن ہے اور اپنے وطن میں بقار سے رہتے ہوئے اسلام کے خلاف ہونیوالی ہر اک سازش کا منھ توڑ جواب دیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اہل وطن بھی تاریخ کے آئینہ میں اس بات کو سمجھیں کہ جو قادیانی سفید لبادہ اوڑھ کر انسانیت کو جھوٹا درس دے رہے ہیں ان لوگوں نے انگریز کے دور میں بھی ملک سے غداری کی تھی اور آج بھی وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں.
قابل ذکر ہیکہ 29دسمبر کو مجلس احرار اسلام کا یوم تاسیس ہے اس سلسلہ میں احرار کی میٹنگوں اور جلسوں کے سلسلہ کا آغاز ہو گیا ہے آج کی میٹنگ میں غلام حسن قیصر صدر بزم حبیب، قاری محمد محترم کھجناوری، محمد آزاد احراری، مفتی جمال دین احرار، مولانا حفظ الرحمٰن، مولانا محمد سلیمان لطیفی و دیگر علماء موجود تھے.