اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سگڑی: مسائل کو لیکر کسانوں نے مالٹاری میں کیا احتجاجی بیٹھک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 25 October 2018

سگڑی: مسائل کو لیکر کسانوں نے مالٹاری میں کیا احتجاجی بیٹھک!

سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/اکتوبر 2018) حکومت ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے آج بی جے پی حکومت میں کسان نظرانداز ہیں، ستمبر ماہ میں جب پانی کی ضرورت تھی تب لنک نہر میں پانی نہیں آیا اور کسانوں کی تمام فصل خراب ہو گئی تو ہمارے مسائل پر حکومت توجہ نہیں دیتی ہے، 30 نومبر کو انہی مسائل کو لے کر 124 کسان تنظیم دہلی چلیں گے اور دھرنا مظاہرہ کیا جائے گا، مذکورہ باتیں کسان سبھا ریاستی صدر شاہنواز بیگ صدیقی تحصیل سگڑی کے عظمت گڑھ بلاک کے سرائے ساگر مالٹاری گاؤں سوسائٹی پر ایک روزہ  احتجاجی بیٹھک میں کہا.
ضلع صدر کمال رائے نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبوں پر اگر غور نہیں کرے گی تو ملک گیر تحریک چلایا جائے گا، ہماری اہم مانگ یہ ہے کہ کسانوں کو 10000 پنشن دیا جائے، سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ نافذ کیا جائے، کسانوں کا قرض معاف کیا جائے.
بلاک وزیر یوگیندر سنگھ پٹیل نے کہا کہ آج کسان قرض کے بوجھ میں دبا ہوا ہے اور حکومت کسانوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جب پانی کی ضرورت ہوتی ہے تب نہر میں پانی نہیں آتا اور جب ہماری ضرورت نہیں ہوتی ہے تب نہر میں پانی چھوڑا جاتا ہے اور حکومت ہم کو دھوکہ دے رہی ہے، اگر حکومت ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دے گی تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا.
اس موقع پر خاص طور سے سریندر رائے، انیل پٹیل، اميرچند پٹیل، راج نارائن سنگھ، کپل سنگھ، وجے سنگھ، رام درشن رائے، ارون رائے، رامجيت سنگھ، شرون سنگھ، منا سنگھ وغیرہ موجود رہے.