اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: نگرپالیکا کی لاپرواہی سے روڈویز سمیت قصبہ کے کئی چوراہوں پر ای رکشہ، ٹیمپو، ٹھیلہ بے ترتیب کھڑا کرنے سے لوگوں کو ہورہی ہے پریشانی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 28 October 2018

مبارکپور: نگرپالیکا کی لاپرواہی سے روڈویز سمیت قصبہ کے کئی چوراہوں پر ای رکشہ، ٹیمپو، ٹھیلہ بے ترتیب کھڑا کرنے سے لوگوں کو ہورہی ہے پریشانی!

جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/اکتوبر 2018) مسلم اکثریتی ریشم نگری مبارکپور مین چوراہا سمیت پورے قصبہ میں نگرپالیکا کے ذمہ داروں کی لاپرواہی سے بےترتیب  آٹو رکشہ کھڑا کرنے سے آئے دنوں راہگیروں اور مقامی لوگوں کو بھاری دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جب وہ اسی مقامی لوگوں کے خلاف بولتے ہیں، تو وہ حملہ آور ہوتے ہیں، جس کی شکایت مقامی پولیس اور نگر کے ذمہ داروں تک پہنچ جاتی ہے، اس کے باوجود بھی مقامی نگرپالیکا چیئرمین برابر نظر انداز کر رہے ہیں.
معلوم ہو کہ مبارکپور قصبے کی دھڑکن مانے جانے والا چوراہا جہاں درجن بھر گاؤں کے لوگوں کا مین مارکیٹ میں جانے والا اہم چوراہا ہے، جہاں بغیر روک ٹوک کے من مانی سے آٹوركشہ اور ٹھیلہ کھڑا کر دیتے ہیں، راستہ بند ہونے سے آئے دن جام کی صورتحال رہتی ہے، اسکول طلبہ و راہگیروں سمیت اغل بغل دکان اسے لے کر سب پریشان ہیں، چوراہے پر پولیس بوتھ بھی ہے، لیکن ان لوگوں کے اوپر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، آئے دن جام لگ جاتا ہے.
گاندھی اسمارک انٹر کالج کا مین مارکیٹ میں جانے والے راستوں پر بے ترتیب آئے دن آٹو رکشہ و ٹھیلہ لگا کر راستہ بند کرنے سے لوگوں کے سامنے مصیبت کھڑا کرتے ہیں، اتنا ہی نہیں جن کی دکان ہے اس کے سامنے بھی ٹھیلہ لگا کر اپنا سامان بیچنے لگتے ہیں، جسكی مخالفت پر اس خریداروں سے بھی مار پیٹ کرنے کو کھڑے ہو جاتے ہیں، ادھر آٹو ڈرائیور بھی من مانے طور پر آٹو رکشہ کھڑا کر رہے ہیں، جس سے ہمیشہ  راستہ جام ہوجاتا ہے، کبھی کبھار تو اسے لے کر راہگیروں اور آٹو ڈرائیور میں تو تو میں میں بھی ہونے لگتا ہے حالت یہ ہو جاتی ہے کہ لوگ  بائک اور سائیکل لے کر کے راستے سے نکلنے سے عاجز ہوجاتے ہیں.
لوگو کا الزام ہےکہ نگرپالیکا کے ذمہ داروں کی بڑی لاپرواہی سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے جو کبھی بھی بڑا واقعہ بن سکتا ہے، لیکن ووٹ بینک کے چکر میں نگر پالیکا چیئرمین اس پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جس سے لوگو میں ناراضگی ہے.