رپورٹ ایم اے خان
ــــــــــــــــــــــــــ
مہراجگنج(آئی این اے نیوز 27/اکتوبر 2018) گزشتہ 26/اکتوبر بروز جمعہ کو موضع بیجناتھ پور عرف چرکا کی جامع مسجد میں ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد بنام مولانا عبدالرشید بستوی مدرس جامعہ امام انور شاہ کشمیری منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مولانا کیلئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا اور انکے خدمات کو سراہا گیا.
پروگرام میں بطورِ مہمان خصوصی قاری محمد عالم محمود الفرقانی الاصلاحی مدرس سعودی عرب نے بھی شرکت فرمائی اور مولانا مرحوم کے حالات زندگی پر مفصل روشنی ڈالی، اخیر میں مناظر اسلام عارف باللہ مولانا مرتضیٰ قاسمی بانی و مہتمم مدرسہ حفظ العلوم کے دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا.
اس موقع پر حاجی محمود عالم، حاجی محمد شمشاد، مولانا سعید القاسمی، حافظ ابوالکلام، پرویز خان، زبیر خان، ماسٹر صادق وغیرہ نے بھی شرکت فرمائی.