ذیشان الٰہی منیر تیمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کھیلوں میں سب سے مقبول نہ ہے جس میں وقت کا فضول، صحت و عافیت کے لئے ہے جو مانند پھول ہر چہار جانب ہے جس کا دھمال، چالاکی و دوراندیشی ہے جس کا کمال ۔معیت و الفت ہے جس کا جمال، ہاتھوں کی شرکت ہے جس میں محال صرف پیروں سے ہوتی ہے جس میں گول کہتے ہیں اس کھیل کو فٹبال لیکن ہے سامنے میرے یہ سوال کہ کرکٹ بہتر ہے یا فٹبال ۔فٹبال ہے میرا پسندیدہ مجال تو قبل یہ کہ میں کرو اس پے استدلال فٹبال کا معنی و مفہوم اس کی تاریخ کے ساتھ ساتھ کرکٹ پریمیوں کی جانب سے دیئے جارہے دلائل کا تجزیہ کرنا ہے میرا ہے مناسب خیال ۔
فٹبال یہ دو لفظوں سے مل کر بنا ہے ایک فٹ جس کا مطلب ہے پیر دوسرا بال جس کا معنی ہے گیند مطلب یہ کہ ایسا کھیل جسے پیرو کے ذریعہ کھیلا جائے، فٹبال گیارہ گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے اس میں ایک ریفری ہوتا ہے جو امپائر اور جج کا کام کرتا ہے.
فٹبال کی تاریخ بہت پرانی ہے عہد قدیم میں اسے چین میں تسوچو اور جاپان میں کیماری کے نام سے جانا جاتا تھا، ۳۰۰ ق م میں ہان سلطنت کے سپاہی کھیلتے تھے، تیرہوی صدی کے اخیر میں ڈنمارک کے سپاہی خوب دلچسپی سے کھیلنے لگے اور تیر اندازی کو چھوڑ دیئے نتیجتا ۱۳۰۵ء میں حکومت نے اس پر پابندی لگادی لیکن حکومت کی طرف سے جتنا ظلم و ستم کے ذریعہ دبایا گیا، یہ اتنا ہی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا اس لئے حکومت نے مجبورا ۱۳۰۸ ء میں اس پابندی کو ختم کردیا۔ پھر رفتار زمانہ کے ساتھ امریکہ کی ہاروڈ، پرنٹن اور سمبا سے لیکر کیمبرج کے ساتھ ساتھ لندن کی آکسفورڈ یونیورسیٹی کے طلبہ نے اسے اپنے خون جگر سے سینچا اور مزید ترقی دیا فٹبال کے قوانین ۱۸۰۸ میں کیمرج یونیورسیٹی کی ایک کمیٹی نے وضع کی ۔اسی طرح فٹبال ترقی کرتا رہا اور ہر زمانے میں لوگوں کے دلوں پر اپنا سکہ جمائے رکھا اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ اس کھیل کے اندر بہت سے فوائد ہیں لیکن ان سب کے باوجود کرکٹ پریمی کرکٹ کو بہتر کھیل بتانے کے لئے یہ استدلال کرتے ہیں
(۱)یہ کہ اس دنیا کا سب سے مقبول کھیل کرکٹ ہے
لکین یہ استدلال غلط ہے کیونکہ آئی سی سی کے مطابق اس دنیا میں تین بر اعظم ۱۰۳ ملک کے ۲۰۵ بلین لوگ کرکٹ کو جانتے ۔کھیلتے ،دیکھتے ہیں اور صرف آسٹریلیا کا قومی کھیل کرکٹ ہے اور آئی سی سی کے بارہ ممالک ممبر ہیں جبکہ فٹبال دنیا کے ساتو بر اعظم کے ۲۱۱ممالک کے ۲۵۰ بلین لوگ کھیلتے اور دیکھتے ہیں جبکہ ایسی اوشن فٹبال کے ۹۳ ممالک ممبر ہیں ۷۵ ممالک کا قومی کھیل فٹبال ہے ۔اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں.
(۲)یہ کہ کرکٹ کو کھیلنے اور پسند کرنے والے لوگ باشعور ہوا کرتے ہیں ؟
لیکن یہ دلیل بھی غلط ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو کرکٹ کا لفظ کبھی بھی کوڑے کی عزت میں اضافہ کرنے کے لئے نہ لگایا جاتا یہ جاہلو اور ناسمجھداروں کا کھیل ہے جس کے پاس وقت کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اس لئے کرکٹ سے بہتر کوڑا کرکٹ ہے جسے جلانے کے بعد کیمیائی کھادیں اور بجلی پیدا ہوجاتی ہیں۔
(۳)اس کی وجہ سے روزی روٹی کما سکتے ہیں ؟
لیکن یہ استدلال بھی غلط ہے کیونکہ چند لوگ کے علاوہ کروڑو لوگوں کی روزی روٹی کا کرکٹ دشمن ہے ۔
کرکٹ کھیل کے بہت سارے منفی پہلو ہیں جن میں سے کچھ اہم نکات کو ہم ذیل میں ذکر رہے ہیں ۔
(۱)یہ ان تن کے گوڑے اور من کا کالے انگریزوں کی نشانی ہے جس نے ہمے غلام بنایا تھا ہم نے تو جسمانی طور پر ان سے آزادی حاصل کرلی لیکن بہت سے لوگ عملی طور پر اپنے آقا کی یادیں بڑے فخر سے اپنائے ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک کرکٹ بھی ہے.
(۲)کرکٹ سے بڑھ کر کوئی کھیل وقت ضائع کرنےوالا نہیں یہ کھیلنے دیکھنے والوں سے لیکر تعلیم و تعلم ۔تجارت و سیاست کے ساتھ ساتھ پوری انسانیت کے لئے سم قاتل ہے ۔
(۳)اگر یہ بھی مان لیا جائے کہ اس کے کچھ فائدے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس کے نقصان زیادہ ہے اس لئے اسے چھوڑ دینا چاہئے اور حکومت کو اس پر پابندی لگا دینی چاہئے ۔
(۴)کرکٹ کو وہی ملک اپنائے ہیں جو معاشی اعتبار سے مجبور و لاچار ہیں یہی وجہ ہے کہ معاشی اعتبار سے خوشحال ملک اس بدترین کھیل سے بہت دور رہتے ہیں ۔
(۵)کرکٹ ہمارے نوجوانوں کے جاہل بنا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بہت پیچھے جارہے ہیں حتی کہ ہم جس گاڑی پر بیٹھتے ہیں اس کے پرجے پارٹ وغیرہ دوسرے ملک سے منگاتے ہیں۔
کرکٹ کی حقیقت کو بتانے کے بعدہم اپنے پسندیدہ کھیل فٹبال کی تائید اور اہمیت میں کچھ دلائل ذیل میں ذکر کر رہے ہیں ۔
(۱)فٹبال فٹنس قائدانہ صلاحیت اور بروقت فیصلہ سازی جیسی خصوصیات سے پر کھیل ہے ۔
(۲)یہ کم وقت لیکن خوبصورت اور تعلیم یافتہ لوگوں کا کھیل ہے ۔
(۳)اس میں ایک کھلاڑی اپنی ذاتی صلاحیت کو دیکھا سکتا ہے یہ ٹیم ورک ۔ساحرانہ اور اعصاب شکن پاسز اور بہترین شوئٹنگ کی بے مثال کھیل ہے.
(۴)خود ہندوستان میں فٹبال کلب اور فٹبال دیکھنے والے کی تعداد میں دن بدن برھوتری ہونا اور شاہ رخ خان کا کرکٹ آئی پی ایل کی طرح فٹبال آئی پی ایل لانے کی کوشش کرنا در اصل اس بات پر دال ہے کہ فٹبال بہتر ہے کرکٹ نہیں ۔
(۵)یہ ورزش ۔ہنر مندی اور وقت کی نزاکت کے ساتھ ساتھ مقصد کے حصول کو جاننے اور پہچاننے کا کھیل ہے ۔
ان تمام دلائل افکار و نظریات اور حقائق کو مد نظر رکھنے کے بعد ہم یہ بات یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ کھیلوں میں سب سے بہتر کھیل فٹبال ہے ۔