اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ممالک میں ہم جنس پرستی قبیح فعل مانا جاتا ہے: سلمان کبیرنگری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 2 October 2018

ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ممالک میں ہم جنس پرستی قبیح فعل مانا جاتا ہے: سلمان کبیرنگری

سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 2/اکتوبر 2018) عقل وشعور اور مذہب سے تعلیم سے ناواقف منحرف لوگ ہم جنس پرستی کے ہم نواں ہیں، صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ دنیا کے ہر ممالک میں اس قبیح فعل کو اور قابل سزا جرم مانا جاتا ہے
آزادی کا نعرہ لگاتے لگاتے کچھ لوگ خدا کے قانون میں بھی آزادانہ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کے لوگ ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں، ہم جنس پرستی کا یہ فیصلہ انسانی حقوق کی پامالی کا مددگار ہوگا، سماج میں فحاشی اور بے راہ روی کو فروغ ملے گا، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اس فعل قبیح کو جائز نہیں سمجھا گیا، قوم لوط ہم جس پرستی میں ملوث ہوئے تو قہر خدا وندی نے انہیں تباہ وبرباد کرکے آنے والی نسلوں کے لئے عبرت ناک بنا دیا، مذکورہ خیالات کا اظہار نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری نے کہا کہ مذہب اسلام انسانیت کا حقیقی اور سچا علم بردار ہے جو انسانوں کے حقوق پر مکمل رہنمائی کرتا ہے اس ملک میں خاندان معاشرہ ہم جنس پرستی کو ندامت کا سبب سمجھتا ہے، سماج بائیکاٹ کرتا ہے، اس ملک میں ایسا قانون بنانا ناقابل برداشت ہے.
علمائے کرام وائمہ عزام اور اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ ہم جنس پرستی جیسی قبیح فعل کو اپنے حلقے میں اس مضر قانون سے عوام کو واقف کرائیں.