اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دنیا میں امن و شانتی قائم کرنے کے لیے اسوۂ محمدی کو آئیڈیل بنانا ہوگا: مولانا توقیر احمد قاسمی کاندھلوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 2 October 2018

دنیا میں امن و شانتی قائم کرنے کے لیے اسوۂ محمدی کو آئیڈیل بنانا ہوگا: مولانا توقیر احمد قاسمی کاندھلوی

مدرسہ عربیہ دارالقرآن کے زیر اہتمام ٹوڈر پور جمنا نگر میں امن عالم کانفرنس کا انعقاد.

جمنا نگر(آئی این اے نیوز 2/اکتوبر 2018) گزشتہ روز موضع ٹوڈر پور جمنا نگر میں مدرسہ عربیہ دارالقرآن کے زیر اہتمام امن عالم کانفرنس کے عنوان سے عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت حضرت مولانا عبداللہ مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل اور سرپرستی حضرت صوفی معین الدین دامت برکاتہم نے کی، کانفرنس میں کلیدی خطاب دارالعلوم دیوبند کے شعبئہ انگریزی زبان و ادب کے صدر حضرت مولانا توقیر احمد صاحب قاسمی کاندھلوی دامت برکاتہم کا ہوا.
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا توقیر احمد قاسمی کاندھلوی نے فرمایاکہ اسلام امن و شانتی کا مذہب ہے یہی وجہ ہے کہ جب مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو السلام علیکم کہتے ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ تمہارے اوپر سلام ہو امن ہو شانتی ہو اور اس دنیا میں جو امن کے سب سے بڑے پیغامبر تھے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنی سیرت سے اخلاق سکھائے ،حضور نے اپنے جانی دشمنوں کو بھی معاف کردیا، اس موقع پر مولانا توقیر احمد قاسمی نے متعدد واقعات بھی سنائے اس موقع پر پروفیسر راما کرشن راؤ کی کتاب ’’ ”Muhammad the prophet of islam”کا بھی ذکر کیا اس کتاب میں پروفیسر راما کرشن راؤ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھا ہے کہ دنیا میں جتنے بھی شعبے ہو سکتے ہیں سب کے اندر محمد ہیرو ہیں، مولانا نے مزید کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا میں امن و شانتی کا ماحول بنے تواخلاق محمدی کو اپنانا پڑے گا حضور کے اخلاق کو جہاں بھی اپنایا جائے گا وہاں امن و شانتی کی فضا ضرور قائم ہوگی ،حضور نے فرمایا لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملو، اسی طرح فرمایا جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو جو برا کرے اس کے ساتھ اچھا معاملہ کرو اگر ہم اس طریقہ ا ور اصول کو اپنائیں گے تو دنیا ضرور امن کا گہوارہ بن جائے گا ،اس عظیم الشان اجلاس عام میں بڑی تعداد میں دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔
اخیر میں اس ادارے کے روح رواں اور پروگرام کے کنوینر جناب قاری مصطفی صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.