محمد سالم سریانوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/اکتوبر 2018) گزشتہ بتاریخ ۸/ صفر ۱۴۴۰ء مطابق ۱۸/ اکتوبر ۲۰۱۸ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دارالاہتمام جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور (قدیم عمارت) میں جاری ٹرم 20-2019 کی ممبر سازی کے تعلق سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب قاسمی دامت برکاتہم، ناظم اعلی جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور وصدر جمعیۃ علماء مبارک پور منعقد ہوئی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز حضرت مولانا قاری شمیم انظر صاحب مظاہری زید مجدہم، استاذ تجوید وقرأت جامعہ عربیہ احیاء العلوم ورکن جمعیۃ علماء مبارک پور کی دل آویز قرأت سے ہوا.
بعدہ (۱) سابقہ کاروائی کی خواندگی وتوثیق (۲) جاری ٹرم کی ممبر سازی زیادہ سے زیادہ کرنے کے لائحہ عمل پر غور اور (۳) آمد وصرف کے حساب کے ایجنڈے کے تحت گفتگو ہوئی، جمعیۃ علماء مبارک پور کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی احمد الراشد صاحب قاسمی دامت برکاتہم،استاذ حدیث جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور نے سابقہ کاروائی کی خواندگی کی جس کی توثیق کر لی گئی، اس کے بعد ممبر سازی کے تعلق سے گفتگو ہوئی، اور اس بات کو بزور کہا گیا کہ زیادہ سے زیادہ سے ممبر سازی کی جائے اور اس کی کوشش کی جائے کہ پورے علاقہ میں کوئی بھی بالغ مرد وعورت ممبر سازی سے رہنے نہ پائے، اس منصوبہ کے تحت رسیدیں محلہ وار مجلس منتظمہ کے اراکین کے حوالے کی گئیں، ساتھ ہی اعلان و اشتہار بھی دیا گیا، تاکہ عوامی سطح پر بیداری پیدا کرکے لوگوں کو متوجہ کیا جائے اور جمعیۃ کے مقاصد کی تکمیل کی کوشش کی جائے۔
اس کے علاوہ جمعیۃ کے تحت کئی اہم امور جیسے تعلیم بالغان کے فروغ اور رفاہی وملی کاموں کی ترتیب پر بھی تبادلۂ خیال ہوا، جس میں خصوصی طور تعلیم بالغان کو منصوبہ بند طریقہ سے متعارف کرانے اور اس کو عملی جامہ پہنانے پر گفتگو ہوئی اور اس پر باقاعدہ گفتگو کے لیے قریب ترین میٹنگ تک مؤخر کردیا گیا۔
میٹنگ میں حضرت صدر محترم اور جنرل سکریٹری صاحبان کے علاوہ نائب صدر حضرت مولانا قاری صدیق احمد صاحب قاسمی، امام مرکزی جامع مسجد مبارک پور، نائب سکریٹریز میں حضرت مولانا عبد العظیم صاحب قاسمی، ناظم مدرسہ تحفیظ القرآن سکٹھی، حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی، امام وخطیب جامع مسجد طٰہٰ سمودھی، محمد سالم سریانوی، اسی طرح حضرت مولانا محمد اجمل صاحب انصاری، خازن جمعیہ علماء مبارک پور، حضرت مولانا عبد الوافی صاحب قاسمی، نائب ناظم جامعہ عربیہ احیاء العلوم، حضرت مولانا نظام الدین صاحب قاسمی ابراہیم پور، حضرت مولانا قاری شمیم انظر صاحب مظاہری، جناب محمد ایوب صاحب فیضی اور جناب حافظ گلزار احمد صاحب اراکین جمعیۃ سمیت دیگر ارکان و افراد موجود رہے۔
نماز عشاء کے قریب حضرت صدر محترم کی دعاء پر میٹنگ کا اختتام ہوا، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ میٹنگ میں آئی باتوں کو سب کے لیے مفید بنائے اور جمعیۃ کے مقاصد کو اپنی مرضیات کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ (آمین)