اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گنگا جمنی تہذیب کی تازہ مثال قائم کیا ہے اعظم گڑھ شہر کا جامعة الرشاد مدرسہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 20 October 2018

گنگا جمنی تہذیب کی تازہ مثال قائم کیا ہے اعظم گڑھ شہر کا جامعة الرشاد مدرسہ!

اشرف اصلاحی
ــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/اکتوبر 2018) جھوٹ پر سچ اور برائی پر اچھائی کی جیت کے مانند برادران وطن کے تیوہار دسہرا پر اعظم گڑھ شہر میں میلا تھا، جس میں پورے ضلع کے گوشہ گوشہ سے ہندو بھائی پہونچے تھے اور دھوم دھام سے خرید و فروخت کر رہے تھے، خوشی کے اس عالم میں شدید گرمی کی وجہ سے پیاس بجھانے کے لئے پانی کی تلاش میں ادھر سے ادھر بھٹک رہے تھے مگر افسوس شہر میں ہینڈ پمپ اور پانی نصیب نا ہوا،
اسی بیچ جامعة الرشاد مدرسہ کے ناظم اور راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی کے حکم پر ان کے مدرسے کے بچوں نے جل کیمپ لگا کر میلے میں آنے والے سبھی غیرمسلم بھائیوں کو پانی پلا کر دعائیں لی اور آج کے ماحول میں ایک تاریخ رقم کی، ساتھ ہی ملک میں مسلم و ہندو کے درمیان نفرت کا بیج بونے والوں کے منھ پر زور دار طمانچہ بھی رسید کیا۔
   واضح ہو کہ شہر اعظم گڑھ کا جامعة الرشاد مدرسہ اپنے قیام کے روز اول سے ہی ملک میں ہو رہے ظلم و زیادتی، مسلم ہندو کے بیچ نفرت کی کھائیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف رہتا ہے اور ملک و سماج کے لئے سب سے پہلے ہر طرح کی قربانی پیش کرتا رہا ہے۔