ریان داؤد اعظمی متعلم جامعہ شیخ الہند
ـــــــــــــــــــــــــــــ
سیہی پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/اکتوبر 2018) چھوٹے بچوں کی تعلیم وتربیت کا مسئلہ ہر زمانے میں نہایت اہم رہا ہے، بچپن کا زمانہ سادہ تختی کے مانند ہوتا ہے اس پر جو نقوش جما دیا جائے اس کا اثر تا عمر باقی رہتا ہے، اس وقت میں اسے جیسی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے اسی کے مطابق آئندہ زندگی میں اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہمارے موجودہ بگڑے ہوئے ماحول و معاشرہ میں جب کی ہر طرف مادیت کا غلبہ ہے، صحیح دینی واسلامی تعلیم و تربیت کا مسئلہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے، بچے کسی بھی قوم کے مستقبل ہوتے ہیں، بچوں کی
تربیت جس انداز سے ہوگی مستقبل کا معاشرہ بھی اسی انداز کا بنے گا، اگر قوم کے بچے دینی ماحول میں پروان چڑھ رہے ہیں تو آئندہ کا قومی معاشرہ مذہبی رجحان کا حامل ہوگا اور اگر بچوں کی تربیت غیر اسلامی طریقے پر ہورہی ہے تو یقیناً آنے والا زمانہ مذہبی اقدار کی پامالی اور دینی تشخصات کی بربادی کا ہوگا، اسی بناء پر اسلامی تعلیمات میں بچوں کی تعلیم وتربیت اور ذہن سازی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، حدیث میں آتا ہے کہ جب بچہ بولنے کے قابل ہوجائے تو سب سے پہلے اسے کلمہ توحید (لااله الاالله) سکھایا جائے، اس لئے ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ دینی تعلیم و تربیت کا صحیح نظم کرے تاکہ ابتداء ہی سے اس کے قلب و دماغ کی سادہ تختی پر قرآن و حدیث اسلامی تعلیمات اور اسلامی اخلاق و عادت کے نقوش مرتسم ہو جائیں.
چنانچہ اس کی افادیت کے پیش نظر سیہی پور اعظم گڑھ میں مدرسہ اسلامیہ مکتب قائم کیا گیا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کے ذمہ داران کی کاوشوں کو قبول فرماکر اسے اپنے بندوں کے لئے مفید بنائے. آمین