اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں شعبہ پرائمری کا ششماہی امتحان مکمل، نتیجہ کا اعلان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 1 November 2018

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں شعبہ پرائمری کا ششماہی امتحان مکمل، نتیجہ کا اعلان!

سرائے میر/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز یکم نومبر 2018) مدرسہ ہٰذا کے ناظم اعلی حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ نے ناظم امتحان کے عہدے پر مفتی محمد شاکر صاحب اعظمی مدنی استاذ شعبہ افتاء کو منتخب کیا ہے، ناظم امتحان کے جاری کردہ نقشہ کے مطابق شعبہ پرائمری کا امتحان 17/تا 25اکتوبر 2018 بروز چہار شنبہ تا پنجشنبہ ہونا طے پایا تھا، چنانچہ یہ امتحان دارالحدیث کے بالائی منزلے پر وسیع وعریض ہال میں امتحان مکمل ہوا، تین یوم کے بعد اس امتحان کے نتائج بھی برآمد ہوگئے، 29/اکتوبر 2018بروز دوشنبہ 1بجے سے  2بجے تک تقسیم ریزلٹ کا عمل جاری رہا، جس میں اکثر و بیشتر طلبہ نے 80/فیصد سے زائد نمبرات حاصل کئے، یہ شعبہ نائب ناظم مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری زید مجدہم کے زیر نگرانی خصوصی توجہات کی بنیاد پر ترقی کی راہ طے کررہا ہے
اور موصوف کے فرمان کے مطابق صدر شعبہ مولانا نبی حسن صاحب مفتاحی اپنے کارہائے مفوضہ کو  بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں، اس مشترکہ کاوش کی وجہ سے طلبہ کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، فی الحال تقریباً 1500 طلبہ زیر تعلیم ہیں، یہاں کی تعلیم پر لوگ کافی مطمئن ہیں، مزید آئندہ سال بچیوں کی تعلیم جاری کرنے کا علیحدہ انتظام  ذمہ داران مدرسہ  نے کرلیا ہے، ان شاءاللہ آئندہ سال منظم طریقے سے تعلیم کا آغاز ہوجائے گا.
واضح ہو کہ گذشتہ سال کامیاب طلبہ کو محسن الامت ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جس کی وجہ سے طلبہ میں تعلیمی انہماک اور دلچسپی میں اضافہ ہوا، طلبہ کافی محنت کئے اور خصوصاً درس میں حاضری کی پابندی کئے، مدرسہ ہٰذا کی یہ پہل ماشاءاللہ رنگ لائی، طلبہ کا تعلیمی ذوق وشوق بڑھا، یہاں دینیات کے ساتھ عصری علوم پر بھی زور دیا جاتا ہے، طلبہ اسلامی شناخت کے ساتھ علم حاصل کرتے ہوئے ترقی کی راہ طے کررہے ہیں.
نیز نائب ناظم مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری زید مجدہم نے یہ ہدایت جاری کیا ہے کہ جن طلبہ کا امتحان کسی وجہ سے چھوٹ گیا اور وہ امتحان میں شریک نہ ہوسکے، ان کے سرپرست سے عذر معلوم کرکے معقول عذر قبول کیا جائے، اور ان طلبہ کو دوبارہ امتحان کا موقع دیا جائے، یہ مراعات ان طلبہ کے لئے انتہائی راحت کی بات  اور خوش کن خبر ہے، اللہ تعالیٰ مزید ترقیات سے نوازے۔آمین