اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: نگرپالیکا کی لاپروہی سے لوگ پریشان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 20 November 2018

مبارکپور: نگرپالیکا کی لاپروہی سے لوگ پریشان!

جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/نومبر 2018) ریشم نگری کے نام سے مشہور بنکر اکثریتی مبارکپور میں مرکز اور ریاستی حکومت کے صفائی مہم مشن کو نگرپالیکا مبارکپور کے ذمہ دار توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں، صرف کاغذوں میں صفائی مہم کا نام ہے، حقیقت کچھ اور بتا رہی ہے، دو لاکھ کی گھنی آبادی والے قصبہ مبارکپور میں روزانہ نگر کی گندگی صفائی اہلکار ٹریكٹر پر بغیر ڈھکے پوری مارکیٹ میں گھماتے لے جا رہے ہیں، جس کی بدبو سے لوگ کافی پریشان ہیں، جبکہ یہ ہائی کورٹ کی سراسر خلاف ورزی ہو رہی ہے.
 بتایا جاتا ہےکہ نگر پالیکا کے ملازم روزانہ دن کے 12 بجے کے بعد ٹرالی پر لدے گندگی و کوڑا کھلے عام لیکر مین بازار سے گزرتے ہیں، جس سے لوگوں کو اس وقت سانس لینے میں بھاری دشواريوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ اس طرح کھلے عام کوڑا لے جانا ہائی کورٹ نے سختی کے ساتھ منع کیا ہے، اس کے بعد بھی مبارکپور نگر کے ذمہ داروں نے اس طرف کبھی توجہ نہیں دیا اور روزانہ یہ ہوتا ہے، لوگوں نے مطالبہ کیا ہےکہ گندگی کی ٹرالی کھلے عام مین مارکیٹ سے بغیر ڈھکے لے جایا جاتا ہے، اسے فوری طور پر ڈھک کر لے جایا جائے.
وہیں لوگوں نے نگرپالیکا کے ذمہ داروں کی چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف نگر پالیکا صفائی مہم کے نام پر لاکھوں لاکھ روپے خرچ کر لوگوں کو حفظان صحت کی تعلیم دیتی ہے اور خود نگرپالیکا گندگی پھیلا رہی ہے پہلے وہ خود صاف صفائی اپنائے پھر لوگوں سے اپیل کریں.
واضح ہو کہ گزشتہ دنوں نگرپالیکا نے ریلی نکال کر صفائی پر دھیان دینے کی اپیل کی تھی، اور آج وہی خود اس پر لاپرواہی کر رہی ہے.