بیرپور، سپول کے کوسی کلب میدان میں منعقد 'بین مذاہب ہم آہنگی' اجلاس میں مختلف مذاہب اور ازموں کے علماء اور دانشوروں کا اظہار خیال.
شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بیرپور/سوپول(آئی این اے نیوز 4/نومبر 2018) ایک ایسے وقت جب ہماری یہ خوبصورت دنیا تباہی کے دہانے پر آ کھڑی ہوئی ہے، دلوں کا چین سکون کھو گیا ہے، زندگی بے چینی سے بھر گئی ہے، ظلم اور ناانصافی کے کالے ناگ جسمِ انسانیت میں بڑی تیزی سے اپنا زہر پھیلا رہے ہیں، آپسی بھائی چارہ اور بین اقوامی اخوت دم توڑ رہی ہے، ہر طرف فرقہ واریت کی زہریلی ہوائیں چل رہی ہیں، ایسے پر آشوب وقت میں ہر مذہب کے علماء اور دانشوروں کی یہ قومی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک کی فضا کو فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف میدان میں آئیں اور باہمی محبت، آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت کو فروغ دے کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب و ثقافت کی حفاظت کریں، ان خوب صورت خیالات کا اظہار مولانا فیروز عالم ندوی، چیئرمین الفیصل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے ضلع سپول کے بیر پور کے کوسی کلب میدان میں منعقد ایک بین مذاہب ہم آہنگی پروگرام میں کیا، یہ باتیں انہوں نے مذکورہ پروگرام کے انعقاد کے مقصد کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں کہا، انہوں نے کہا کہ ملک کی فضا کو دیکھتے ہوئے ایسے پروگرام منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گزشتہ دنوں میں فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کی کوششوں کو ناکام بنانے اور بین مذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے مد نظر ہم نے یہ پروگرام منعقد کرایا ہے تاکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں میں الفت و محبت کے ساتھ رہنے اور بقاے باہمی کا پیغام جائے ۔
"سرو دھرم سمبھاو"، "مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا" اور "سب کا مالک ایک ہے" جیسے اہم عناوین کے تحت منعقد ہونے والے اس عظیم المقاصد پروگرام کی صدارت مہمانِ خصوصی سپول کے ڈی ایم جناب ویدھ ناتھ یادو نے فرمائی، نظامت کا فریضہ جَن چیتنا سمیتی بیر پور کے جنرل سکریٹری جناب اوم پرکاش نارائن نے ادا کیا ۔
پروگرام کا آغاز ڈی ایم ویدھ ناتھ یادو، مولانا فیروز عالم ندوی، بیر پور ایس ڈی او جناب سبھاش کمار، ایس ڈی پی او جناب رامانند کمار کوشل، مشہور سماجی کارکن جناب دیو نارائن کھیڑوار وغیرہ نے اجتماعی طور پر امن کا دیپ جلا کر کیا ۔
پروگرام میں عیسائی، ہندو، مسلم، سکھ، جین، کبیر پنتھ ،سناتن، اور اوشو مذاہب کے بڑے بڑے علماء اور دانشوروں نے شرکت کی اور خطاب کیا، سبھوں نے یک زبان ہو کر فرقہ واریت کے خلاف پر زور انداز میں آواز اٹھائی، عبد القیوم انصاری، محمد ابراہیم سجاد تیمی، حکیم جمال چترویدی، کبیر پنتھی اوما صاحب، سادھوی شاردا، آچاریہ دھرمیندر ناتھ شاستری، اوشو پنتھی پنکج رنجیت، ارجن صاحب، سناتن دھرمی بہن میرا کماری، سکھ خالصہ پنتھی گیانی رنجیت سنگھ خالصہ اور عیسائی پنتھی مسٹر سریش کمار جیسے دانش وروں نے پروگرام میں موجود ہزاروں سامعین کو خطاب کیا اور اپنی اپنی مذہبی کتابوں اور گرنتھوں کے حوالے سے بقائے باہمی اور اخوت و بھائی چارے کا پیغام سنایا، سبھی دانش وروں نے والہانہ انداز میں ہندستانی اقوام سے باہمی الفت و محبت اور اخوت و مودت کے ساتھ زندگی گزارنے کی گزارش کی، خیر سگالی کو فروغ دینے کی تلقین کی، فساد انگیزی اور قتل و غارت گری سے دور رہنے کی نصیحت دی اور فرقہ وارانہ تصادم کو ہتھیار بنا کر سیاست کی روٹی سینکنے اور ملک و قوم کو نفرت کے شعلوں کی نذر کرنے والوں سے خبردار رہنے کا پیغام دیا ۔
بیر پور ایس ڈی او سبھاش کمار کے کلماتِ تشکر کے ساتھ اس انوکھے اور مثالی پروگرام کا اختتام ہوا، پروگرام کے آغاز سے لے کر اختتام تک سامعین کی ایک بڑی تعداد مستعدی کے ساتھ پنڈال کے نیچے موجود رہی اور تمام مقررین کو نہایت محبت و احترام کے ساتھ سنا، حکومتی اہل کاروں نے بھی پروگرام کو تاریخ ساز بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ الفیصل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین جناب مولانا فیروز عالم ندوی نے پروگرام کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا ۔