اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی: جنتادل یو اقلیتی کارکنان کانفرنس آج، خورشید عرف فیروز کریں گے شرکت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 18 November 2018

سیتامڑھی: جنتادل یو اقلیتی کارکنان کانفرنس آج، خورشید عرف فیروز کریں گے شرکت!

 ابرار نعمانی
ــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 18/نومبر 2018) جنتادل یو اقلیتی کمیٹی کے زیر اہتمام آج 18/نومبر بروز اتوار بوقت گیارہ بجے دن سے جنتادل یو اقلیتی کارکنان کانفرنس للت آشرم گاندھی میدان سیتامڑھی میں منعقد ہونے جارہا ہے، جسکی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے، اس کانفرنس میں جدیو کے سینیر لیڈر وزیر اقلیتی فلاح وگنا صنعت حکومت بہار خورشید عرف فیروز بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے، وہیں سابق وزیر ڈاکٹر مناظر حسن بھی شریک ہوں گے.
سابق وزیر و باجپٹی رکن اسمبلی ڈاکٹر رنجو گیتا وضلع جنتادل یو اقلیتی کمیٹی کے صدرو سابق چیئرمین نگر پنچایت بیرگینیا محمد بشیر انصاری سمیت پارٹی کارکنان اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں لگے ہوئے ہیں، پروگرام کا مقصد اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو ان سے متعلق حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے، منصوبوں سے متعارف کرانا ہے اور مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی سے جوڑنا ہے.
ڈاکٹر رنجوگیتا اور محمد بشیر انصاری نے مشترکہ طور پر پارٹی کے اقلیتی کارکنان سے وقت مقررہ پر کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے.