اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: مدسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ میں تکمیل حفظ قرآن پاک کی مجلس کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 26 November 2018

سنت کبیرنگر: مدسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ میں تکمیل حفظ قرآن پاک کی مجلس کا انعقاد!

قرآن کریم لوگوں کے لئے سراپا ہدایت ہے: مفتی حفیظ الله قاسمی

حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مھولی/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 26/ نومبر 2018) قرآن مقدس اللہ تبارک وتعالیٰ کی وہ واحد کتاب ہے جس میں آج تک کسی بھی طرح کی کوئی تحریف نہیں ہوئی، نہ زبر، نہ زیر، نہ پیش کی، اسی طرح پوری دنیا نے تبدیلی کرنے کی بارہاں کوشش کی لیکن ناکامی ورسوائی کے سواء کچھ حاصل نہیں ہوا، قرآن مجید تمام ہی لوگوں کے لیے سراپا ہدیت کامیابی و کامرانی کے راہ ہموار کرتا ہے، اللہ پاک نے خود قرآن مقدس میں ارشاد فرمایا ہے کہ "انا نحن نزلنا الذکر وانا له لحافظون" قرآن کو اللہ نے نازل کیا وہی اس کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، لیکن کس طرح اللہ قرآن کی حفاظت کر رہا ہے اس کا یہی طریقہ ہے کہ ان معصوم بچوں کے سینوں میں قرآن کو محفوظ کرتا ہے،
پھر یہ ننھے بچے اپنے سینوں میں قرآن کو بسائے رکھتے ہیں، کل میدان محشر میں جن کا جہنم میں جانے کا اللہ کی جانب سے اعلان ہوگیا ہوگا ان کی یہ حافظ قرآن سفارش کرے گا، مذکورہ خیالات کا اظہار تحصیل دھن گھٹا حلقہ میں واقع مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ مہولی سنت کبیر نگر میں منعقد تکمیل حفظ قرآن کی مجلس میں مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ سراج العلوم بھیونڈی (ناون خرد) نے کہا، انہوں نے کہا کہ ان معصوم بچوں کو جو اپنے سینوں میں خدا کا قرآن بسا رکھا ہے اللہ کی جانب سے اجازت ملی گی اور فرمان الہی جاری ہوگا کہ جاؤ اور اپنے خاندان والوں میں سے دس ایسے افراد کو جنت میں لے جاؤ جن پر ہم نے جہنم واجب کردی تھی، لیکن میرا قرآن تمہارے سینے میں ہے تو میں کیسے آپ کے خاندان والوں کو جہنم میں داخل کروں، چنانچہ یہ بچہ ان دس افراد کو جنت میں لیکر جائےگا، اور ان کے والدین کو قیامت کے دن میدان محشر میں ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جو چاند و سورج سے بھی دیادہ روشن و تابناک ہوگا.
حضرت مفتی صاحب نے مزید کہا کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے، دنیا میں کوئی ایسی کتاب نہیں جس کا کوئی حافظ ہو سواۓ کلام پاک کے، یہ اللہ کی طرف سے معجزہ ہی ہے کہ ہمارے ننھے ننھے بچے باآسانی قرآن مجید کو اپنے سینے میں محفوظ کر لے رہے ہیں، ہمیں قرآن کریم کی قدر کی اشد ضرورت ہے، انھوں نے حفاظ کرام سے شب و روز ٣ پارے تلاوت کرنے کی تلقین فرمائی، قرآن پاک ناقدری کی وجہ سے ہی ہمارے سینوں سے تیزی سے نکل جاتا ہے، اور ہمیں احساس تک نہیں ہو پاتا، دشمنان اسلام ماضی سے ہی اسے مٹانے کی تمام تر کوششیں کرتے رہے، لیکن ان کی ایک بھی حکمت کام نہ آسکی، کیوں کہ اللہ نے اسکی حفاظت کا ذمہ خود ہی لے رکھا ہے، دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے مٹا ہی نہیں سکتی، نہ ہی اس میں کسی طرح کا انحراف آج تک کیا جا سکا ہے، دنیا کی سب سے بہترین کتاب کا نام "قرآن مجید" ہے، جب ہم قرآن کے بتائی ہوئی باتوں پر عمل کریں گے تو ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی، بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج ہم اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے لئے زیادہ زور دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہم سے دین اسلام کافی دور ہو رہا ہے، اور ہر طرف سے ہم پر پریشانی کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، قرآن کریم میں ہمیں زندگی گزارنے کے بہترین نمونے بتائے گئے ہیں، جس پر عمل کرکے ہم دنیا اور آخرت کو تابناک و کامیاب بنا سکتے ہیں، اخیر میں حضرت والا نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم کو اولین ترجیح دینی ہوگی، انھوں نے کہا کہ قرآن کو ترتیل و تجوید کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔
 اس موقع پر مدرسے کے مہتمم الحاج حضرت مولانا مقبول احمد جونپوری، مولانا عزیز اللہ پرنسپل، حافظ حبیب اللہ، حافظ محمد سلیم درانی، ندیم عباسی، حافظ نسیم، حافظ عطاء اللہ، مولانا محمد وسیم قاسمی ندوی، قاری عبدالوہاب، قاری منعیم، قاری سلمان ماسٹر طفیل احمد مھولی شریف، ماسٹر صلا ح الدین، محمد اسجد، منصور احمد و دیگر اساتذہ کرام و طلباء موجود رہے.