اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: گولیوں کی تابڑ توڑ فائرنگ میں تین افراد زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 25 November 2018

مبارکپور: گولیوں کی تابڑ توڑ فائرنگ میں تین افراد زخمی!

مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/نومبر 2018) ریشم نگری مبارکپور علاقہ کے محلہ نوادہ میں آدھی رات کو اچانک گولیوں کی تابڑ توڑ فائرنگ ہونے لگی جس میں تین افراد سنگین طور ہر زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والوں کو عوام نے دبوچا اور جم کر ہاتھ صاف کر زخمی کردیا.
موصولہ خبر کے مطابق مبارکپور کے محلہ نوادہ املو روڈ پر قبرستان کے قریب  رات تقریباً دو بجے فائرنگ ہونے سے ہڑکمپ مچ گیا، گولی مار کر بھاگ رہے شخص کی اینٹ پتھر سے پٹائی ہوگئی، خبر پاکر  سی او صدر محمد اکمل خان اور مبارک پور تھانہ انچارج منجے سنگھ فوراً موقع پر پہنچے اور حملہ آور سمیت سبھی زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، جس میں دو افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، وہیں پولیس حملہ آوروں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے.