اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ماہ ربیع الاول بابرکت ماہ ہے: مخمور نبی خان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 25 November 2018

ماہ ربیع الاول بابرکت ماہ ہے: مخمور نبی خان

سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــ
بلوا سینگر/سنت کبیر نگر (آئی این اے نیوز 25/نومبر 2018) سماجی کارکن اور سماج وادی لیڈر اکرام نبی گرلس ڈگری کالج کے نائب منیجر مخمور نبی خاں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کا مہینہ بہت ہی بابرکت ہے،
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے بڑھ کر آج تک کوئی خوشی نہیں آئی، یہی وجہ ہے کہ مومن کا دل حب رسول صلعم کے چراغ سے سدا روشن رہتا ہے، امت محمدیہ کا حد درجہ خطا کار بھی آپ صلعم پر ہردم قربان ہونا چاہتا ہے، اس کے قلب و ذہن میں ہی نہیں خون کی روانی میں ہی رچی بسی رہتی ہے، لیکن ہم لوگ آپ صلعم کی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں، تمام لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے.