اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پاسبان علم و ادب کا پہلا زمینی عظیم الشان پروگرام اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 30 November 2018

پاسبان علم و ادب کا پہلا زمینی عظیم الشان پروگرام اختتام پزیر!

شیخ محمد خالد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/نومبر 2018) یہ اطلاع دیتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس ہورہی ہے کہ پاسبان علم و ادب کا پہلا زمینی پروگرام بیحد پرکشش اور دلکش تھا، توقع سے زیادہ کامیاب تھا، ڈاکٹر ارشد صاحب  کی ٹیم ورک نے نہایت جانفشانی کیساتھ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا.
ڈاکٹر ارشد صاحب نے انتہائی محتاط انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تلاوت قرآن کریم اور نعت پاک کے بعد بندہ کو ہاس پاسبان کے تعارف کیلئے آواز دی، بندہ نے مقررہ دس منٹ میں پاسبان کا تعارف کرایا اس کے بعد پاسبان کی موقر شخصیات مفتی عاصم کمال صاحب، مفتی شاکر صاحب، مولانا محبوب عالم صاحب، مولانا ضیاء الحق خیرآبادی صاحب، شیخ ریاض احمد صاحب، مفتی عبداللہ شمیم صاحب اور مولانا شجاع کو بالترتیب دعوت سخن دی ان حضرات نے مقررہ وقت میں متعینہ موضوع پر اپنے قیمتی بیانات سے سامعین کو مستفید فرمایا اور آخر میں پاسبان کے روح رواں مولانا شفیق احمد قاسمی صاحب کو بندہ نے دعوت سخن دی موصوف نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی پرسوز دعاؤں پر پروگرام کا اختتام کیا.
مولانا شفیق صاحب سے پہلے ماموں جان کو نعت کیلئے دعوت دی گئی انہوں نے اپنی منفرد اور پرکشش آوز میں محفل کو گرمادیا آور پوری محفل کو لوٹ لیا.
پروگرام کا آغاز ڈاکٹر نثار احمد صاحب ممبر پاسبان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعدہ حافظ حبیب سلمہ بسہی اقبال پور نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، سامعین حضرات نے پروگرام کو بہت سراہا، اللہ کی ذات سے امید ہے اس پروگرام کے دور تک اثرات مرتب ہوں گے، اور پاسبان کے پلیٹ فارم سے زمینی سطح رفاہی خدمات انجام پائیں گی ان شاءاللہ.
پروگرام کی کامیابی کیلئے میں ایڈمن اعلی و ڈاکٹر ارشد صاحب سمیت تمام پاسبانی شرکاء پروگرام کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں.