اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امبیڈکرنگر: مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی کی والدہ محترمہ کا انتقال، نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 30 November 2018

امبیڈکرنگر: مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی کی والدہ محترمہ کا انتقال، نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ!

محمد اجوداللہ پھولپوری 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امبیڈکرنگر(آئی این اے نیوز 30/نومبر 2018) انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دیجاتی ہیکہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر کے مایہ ناز و مؤقر استاد حدیث مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی کی والدہ محترمہ ۹۰ سال کی بابرکت عمر گزار کے اس دار فانی سے دار جاودانی کی طرف کوچ کرگئیں ہیں،
انا للہ وانا الیہ راجعون، غم کی اس گھڑی میں مدرسہ بیت العلوم کی انتظامیہ یہاں کے اساتذہ و طلبہ مولانا کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اپنے تمام محبت کرنے والوں کو مرحومہ کیلئے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی زحمت دیتے ہیں، دعاء فرمائیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے، پہلی منزل قبر کو آسان بنائے اور جنت الفردوس میں اپنی شایان شان مقام نصیب فرمائے، نیز اھل خانہ خصوصا مولانا محبوب عالم صاحب کو صبر جمیل وفیر نصیب فرمائے اور اس صبر پر مولانا کو اپنا خاص قرب نصیب فرمائے، آمین یا رب العالمین
نوٹ: نماز جنازہ ان شاءاللہ مولانا کے مسکن معہود عینواں امبیڈکر نگر میں آج بروز جمعہ بتاریخ ۳۰ نومبر بعد نماز جمعہ متصلا  اداء کی جائے گی، خطبہ جمعہ ایک بجے ہوگا.