اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈاکٹر مناظرالدین کے انتقال پر مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں میں تعزیتی نشست!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 29 November 2018

ڈاکٹر مناظرالدین کے انتقال پر مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں میں تعزیتی نشست!

عبدالرحیم برہولیاوی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
حاجی پور/مظفرپور(آئی این اے نیوز 29/نومبر 2018) پروفیسر جگن ناتھ مشرا کالج و سنٹرل پبلک اسکول سعد پورہ مظفر پور کے ڈائرکٹر جناب ڈاکٹر محمد مناظر الدین کے انتقال کی خبر سن کر ایک تعزیتی نشست رکھی گئی، اور ان کے انتقال کے پر دکھ کا اظہار کیا گیا، مرحوم تیندا ویشالی کے ہی رہنے والے تھے، بہت ملنسار، قوم و ملت کے ہمدرد اور سچے خادم تھے، مسلمانوں کی زبوں حالی اور پستی کو انہوں نے بہت قریب سے دیکھا اور سمجھا تھا، اور انہوں نے سمجھا کہ پستی کی وجہ عصری تعلیم میں بچھڑنا ہی ہے، چنانچہ اس پستی کو دور کرنے کے لئے انہوں نے مظفر پور سعد پورہ میں سینڑل پبلک ہائی اسکول کی بنیاد رکھی اور اس کو پروان چڑھانے میں اپنی پوری زندگی صرف کردی، انہیں کی محنت اور جانفشانی کا نتیجہ ہے کہ آج یہ اسکول مظفرپور میں اپنی ایک پہچان بنالیا ہے، اور ہزاروں تشنہ گان علوم فیضیاب ہوکر ملک و ملت کی خدمت کر رہے ہیں،
آج وہ ہمارے درمیان نہیں رہے جس کا بہت رنج ہے، اور ان کی غیر موجودگی علاقہ و قرب و جوار کے لئے بہت دکھ کا باعث ہے، لیکن موت تو ایک دن سب کو آنی ہے اس سے انکار ممکن نہیں، بس صبر ہی ایک واحد راستہ ہے جس سے غم کو دور کیا جاسکتا ہے، مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو لڑکا اور دو لڑکی چھوڑا، اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہے کہ ان کے آل و اولاد اور متعلقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے، آمین
نشت کا آغاز مدرسہ کے طالب علم عزیزم محمد سہیل کی تلاوت قرآن سے  ہوا، اس مجلس میں جملہ اساتذہ کرام جناب ماسٹر محمد شمیم الہدی،ٰ قاری احمد حسین، مولانا محمد نظر الہدیٰ قاسمی، ماسٹر محمد آصف الدین، ماسٹر محمد افضل رضا، چہرا کلاں ویشالی کے امام و خطیب جملہ طلبہ کرام شریک رہے مدرسہ ھذا کے صدر مدرس مفتی توقیر عالم قاسی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔