حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 29/نومبر 2018) نکاح کرنا بہت ہی اہم سنت اور اہم عبادت ہے اور نکاح کے اہم مقاصد میں پاک دامنی اور صالح اولاد کی طلب اور نگاہ اور شرمگاہ کی حفاظت ہے، آدمی کو انہیں بنیادی چیزوں کو سامنے رکھ کر نکاح کرنا چاہیے، مذکورہ خیالات کا اظہار تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے قصبہ مہولی انصار محلہ میں واقع ضیاء الرحمن ابن حفیظ اللہ سابق پردھان مرحوم کے تعاون سے منعقد جلسہ میں بطور مہمان مقرر خصوصی مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری ناظم مدرسہ معراج العلوم چھتہی پوکھرہ نے کہا، انھوں نے کہا کہ اللہ نے نکاح میں انسان کے لیے بہت سے دینی و دنیاوی فائدے رکھے ہیں، مثلاً معاشرتی، خاندانی، اخلاقی، سماجی، نفسیاتی غرضیکہ فائدوں اور خوبیوں کا دوسرا نام نکاح ہے.
مولانا بلرام پوری نے عوام سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عورت مرد کے حق میں ایک انمول تحفہ ہے اور مرد کے لئے باعث سکون و اطمینان ہے، لہٰذا جو مرد عورت کی قدر کرتا ہے وہ کامیاب اور پرسکون زندگی گزارتا ہے، اگر انسان نکاح سے جو انسانی فطری ضرورت ہے منھ موڑنے کی کوشش کرتا ہے تو انسان کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نکاح کے بغیر سارا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے، مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ انبیاء کرام علیہم السلام کی سنتوں میں سے نکاح ایک اہم سنت ہے اور اسے سنت کے طریقہ پر ادا کرنا باعث سعادت ہے.
جلسہ کو مولانا حسان احمد قاسمی نے بھی خطاب کیا نعت و منقبت کا نذرانہ مولانا عبدالغفار امام مسجد فاران مہولی ایاز خلیل آبادی وثیق کبیر نگری نے پیش کیا، نظامت کے فرائض ڈاکٹر اطہر حسین رحمانی نے انجام دیا.
اس موقع پر سعید اللہ، عبد الرحمن، ماسٹر عارف، جنید احمد، ڈاکٹر نور الامین، اسرائیل سیٹھ، اصطفاء حسین، گڈو عبد الکریم، مسیح اللہ وغیرہ موجود رہے.