حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 29/نومبر 2018) بچپن میں ہی اگر بچہ کی صحیح دینی واخلاقی تربیت اور اصلاح کی جائے تو بڑے ہونے کے بعد بھی وہ ان پر عمل پیرا رہے گا، اس کے برخلاف اگر درست طریقہ سے ان کی تربیت نہ کی گئی تو بلوغت کے بعد ان سے بھلائی کی زیادہ توقع نہیں کی جاسکتی، مذکورہ خیالات کا اظہار مدرسہ عربیہ ہدایت العلوم موضع چکیا، دھسوا کے بانی مولانا محمد سعید قاسمی نے اپنے آبائی گاؤں میں ہورہے ششماہی امتحان کے دوران طلباء وطالبات سے اپنے خطاب میں کہا، انھوں نے کہاکہ طلباء وطالبات اپنے آپ کو بوجھ کے بجائے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ثابت کرنے کا ایک وسیلہ سمجھتے ہیں.
اس دوران مولانا سعید قاسمی نے علماء کے ایک وفد جس میں مولانا علی احمد قاسمی مولانا رئیس احمد سمیت نصف درجن حفاظ کرام نے طلباء وطالبات کا باریکی سے تعلیمی جائزہ لیا، اس پر مدرسہ کے بانی نے تعلیم تدریس میں مصروف صدرالمدرسین حافظ محمد قاسم کے ذریعہ ہورہی بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا.
مذکورہ بالا مدرسہ میں ہوئے امتحان میں درجہ پنجم کی طالبہ شہزادی، بریرہ، صادقہ اول رہیں، تو وہیں درجہ چہارم میں دوسری پوزیشن، شاداب، ناصرین ثناء، اور تیسری پوزیشن سلمان، ریحان، محمد آصف، حمزہ، نے اچھے نمبروں سے نمایا کامیابی حاصل کی.