اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حصول علم دین!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 11 November 2018

حصول علم دین!

ریان داؤد ابن حافظ عبدالمنان داؤد
ــــــــــــــــــــــــــــ
علم دین کا حصول ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے حدیث میں ہے "طلبُ العِلم فريضَة على كُل مسلم"ضروری کیوں نہ ہو جبکہ علم دین ہی کے ذریعہ سے انسان کو خدا کی معرفت حاصل ہوتی ہے، علم ہی کی وجہ سے علماء کو "العماء ورثة الانبياء" کا لقب ملا اور اللہ تعالی نے انسان کو علم کی دولت سے نوازا،
اسی وجہ سے اسے اشرف المخلوقات کا درجہ ملا اور دوسری مخلوق اسی نعمت سے عاری ہونے کی بنا پر اس شرف و فضل سے محروم ہے، علم کی اہمیت ہی کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تائید کی اور اسکے فضائل بیان کئے چنانچہ فرمایا "کہ اگر کوئی علم حاصل کرنے کے لئے گھر سے نکلتا ہے تو فرشتے اس کے لئے پر بچھاتے ہیں یہی نہیں بلکہ سمندر کی مچھلیاں حتیّٰ کہ چیونٹیاں بھی اس کے لئے مغفرت کی دعائیں کرتی ہیں اور اگر طلب علم کے درمیان اس کا انتقال ہو جائے تو وہ شہادت کا درجہ پاتا ہے" اس سے پتہ چلا کہ علم دین حاصل کرنے والے کے لئے کچھ خاص مرتبہ ہے، چنانچہ اللہ تعالی نے فرمایا "قل هل يستوي الذين يعلمون والذين لا يعلمون" آپ کہہ دیجیے کہ جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر نہیں ہو سکتے، یعنی جاننے والے اور نہ جاننے والے دونوں کے درجے برابر نہیں ہیں، اس سے یہ بات واضح طور سے معلوم ہوجاتی ہے کہ علم کی حقیقت اور اس کا مقام و مرتبہ دوسری چیزوں کے مقابل بڑھا ہوا ہے، اس لئے ضرورت ہے کہ اس کی طلب میں یکسوئی کے ساتھ لگا جائے جو چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے اس کے لئے اتنی ہی محنت کرنی پڑتی ہے اور تحصیلِ علم کے راستے میں نفس و شیطان بہت سی رکاوٹیں ڈالتے ہیں اس سے ہوشیار رہنے اور اسکی رکاوٹوں کی طرف توجہ نہ دیکر اپنے حصول علمِ دین کی طرف متوجہ رہا جائے، اس کا فائدہ دنیا میں بھی حاصل ہوگا اور ان شاءاللہ آخرت میں بھی اللہ کی رضا حاصل ہوگی.