اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اہم سماجی کارکن اور سماجوادی سیکولر مورچہ رہنما حاجی عبدالمقتدر انصاری پلو حاجی نے اٹھایا بنکروں کے اہم مسائل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 11 November 2018

اہم سماجی کارکن اور سماجوادی سیکولر مورچہ رہنما حاجی عبدالمقتدر انصاری پلو حاجی نے اٹھایا بنکروں کے اہم مسائل!

جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/نومبر 2018) مبارکپور قصبہ کے ترقی پسند سماجوادی سیکولر مورچہ کے نوجوان لیڈر اور سماجی کارکن حاجی عبدالمقتدر انصاری عرف حاجی پلو نے پریس کانفرنس میں کہاکہ سابق ایس پی حکومت کے کابینہ وزیر شیو پال یادو نے بنکروں کی ترقی کیلئے 15 کروڑ کے خرچ سے بنا وپرن کیندر، 5 کروڑ کی لاگت سے بس اسٹیشن اور پاور ہاؤس وغیرہ بنکروں اور کسانوں کو سوغات دیا لیکن موجودہ حکومت نے سابق حکومت کی ہی نہیں بلکہ بنکروں کو ان کی بنیادی سہولیات روزی روٹی پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، جناب حاجی پلو انصاری نے کہا کہ اس وقت مبارکپور کے بنکروں کا کاروبار چوپٹ ہو چکا ہے اور حکومت شہروں کا نام تبدیل کرنے میں مشغول ہے.
سابق حکومت کے وزیر شیو پال یادو نے بنکروں کے لئے فی پاور لوم پر دیگر پردیش کے طرز کو چھوڑتے ہوئے 75 روپے مقرر کیا، جس سے بنکروں کا کاروبار تیار ہو سکے، لیکن یہ بی جے پی حکومت نے ان کی ترقی اور تخلیق نو کو مسترد کر قانونی بیڑی میں باندھ کر لوم پر میٹر لگانے کی گھناؤنی سازش رچ رہی ہے، جس سے بنکر اکثریتی قصبہ مبارکپور علاقے کے بنکروں میں کافی غم وغصہ ہے اگر اب بھی حکومت نہیں سدھری تو آنے والے وقت میں بنکر سڑک پر اترنے پر مجبور ہوں گے.
نوجوان اہم سماجی کارکن اور ترقی پسند سوشلسٹ لیڈر حاجی پلو انصاری نے کہاکہ یہاں کے طلبہ تعلیم کے لئے باہر جانے پر مجبور ہیں یہاں ڈگری کالج اور آئی آئی ٹی کالج کے قیام سخت ضرورت ہے.