اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم بہتر معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں: احمدریحان فلاحی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 22 November 2018

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم بہتر معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں: احمدریحان فلاحی

منگراواں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/نومبر 2018) الامین نیشنل اسکول منگراواں اعظم گڑھ میں ایک سیرت کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجود طلبہ و طالبات سے اسکول کے ڈائریکٹر احمد ریحان فلاحی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس کا سرا آپ کی ذریں تعلیمات سے نہ ملتا ہو، آپ کے مبارک وجود ہی سے جہالت کا خاتمہ ہوا، یتیموں کے حقوق اور عورتوں کو عزت و وقار ملا ۔آپ کی پوری زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے،
آپ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم بہتر معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی جنہیں بڑا مرتبہ دینا چاہتے ہیں ان کا بچپن بھی بڑا پاک وصاف رکھتے ہیں، آپ کا بچپن بھی بڑا پاک وصاف تھا جس کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکے نے آپ کو بتایا کہ شہر میں کھیل تماشہ کی محفلیں لگی ہوئی ہیں، آپ کے دل میں بھی خیال آیا کہ ہم بھی جاگ کر کھیل تماشہ دیکھیں، مگر رب کائنات کو یہ منظور نہیں تھا آپ راستے میں کسی کام کی  غرض سے کہیں رک گئے اور پھر نیند نے اپنی آغوش میں لے لیا، وہاں نہیں پہونچ پائے، اس لئے ہمیں اپنا آئیڈیل دوسروں کو نہیں آپ کو بنانا چاہیے، اس مقابلے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ابھی سے بچے اپنی زندگی کو آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر ڈھالیں۔
مہمان خاص جامعہ اسلامیہ مظفر پور کے استاد مولانا رافع ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب دنیا میں تشریف لائے تو پوری دنیا روشن ہو گئی، اندھیروں کا خاتمہ ہوگیا، آپ کی والدہ ماجدہ خود کہہتی ہیں کہ ولادت کے بعد پورے کمرے میں نور پھیل گیا تھا۔چودہ ساڑھے سو سال کے بعد بھی اسی روشنی سے اجالا مل رہا ہے، مولانا ندوی نے بچوں سے مزید کہا کہ قرآن مجید نے صاف طور پر کہا ہیکہ اکر ہمیں کچھ بننا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح بنیں، آپ بچپن ہی سے سچے، وعدہ کو پورا کرنے والے اور امانت دار تھے یہاں تک کہ مخالفین بھی اس بات کی گوہی دیتے تھے، امانت کے طور پر اپنا سامان آپ کے پاس رکھتے تھے، رشتے داروں دوست واحباب کا بہت ہی خیال رکھتے تھے، رضائی والدہ اور رضائی بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ حسن سلوک سے پیش آتے تھے، یہاں تک کہ دشمنوں کے ساتھ بھی ہمیشہ اچھا برتاو کرتے تھے، عزیز بچوں اللہ کے رسول ہی ہمارے لئے نمونہ ہیں ہم ان کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی دنیا آخرت میں کامیابی پا سکتے ہیں، انہوں نے ادارہ کے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے آپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے بچوں کو روشناس کرایا جا سکتا ہے، اور ذمے داران کی فکر کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح کی پود تیار کرنا چاہتے ہیں۔
قبل اس کے پروگرام کا آغاز نبیل امین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض ریان نواز نے انجام دیا، سدرہ، عائشہ، حفصہ اور فاطمہ نے بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا ۔
اس موقع پر محمد خالد، عبداللہ، ابوعامر، نعیم، عبدالعظیم، عبدالماجد سمیت اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔