آصف امام مدھوبنی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(این آئی اے نیوز 23/نومبر 2018) دنیا میں نبی ﷺ کی آمد باعث رحمت، آپ کی بعثت باعث تسکین و راحت اور آپ کی رسالت و نبوت باعث نجات و کامیابی ہے، ہمیں آپ کی ولادت مبارکہ پہ بیحد فرحت وانبساط ہے، ہم آپ ﷺ سے بیحد محبت کرتے ہیں، کائنات کی ہرچیز سے زیادہ بلکہ اپنی جان سے بھی زیادہ آپ سے محبت کرتے ہیں، اس بات پہ ایمان رکھتے ہیں کہ آپ ﷺ سے محبت ایمان کا حصہ اور ہمارے اوپر محبت رسول ﷺ فرض و واجب ہے، اس فرض میں کوتاہی کرنے والا ایمان کی حلاوت سے محروم اور محبت رسول ﷺ کی چاشنی سے کوسوں دور ہے،
وہ آدمی مومن نہیں ہوسکتا جب تک دنیا کی ہرچیز سے زیادہ نبی ﷺ سے محبت نہ کرے، آپ ﷺ کا فرمان ہے "کوئی شخص اس وقت تک مومنِ کامل نہیں ہوسکتا، جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے بال بچے، والد، اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ بن جاؤں"(صحيح مسلم:44)
اور حدیث رسول سے بھی پتہ چلتا ہے کہ محبت نبی ﷺ کا مطلب یہ ہے کہ سنت رسول سے سے محبت اور اس کی اتباع کی جائے ۔
نبی ﷺ کا فرمان ہے "جس نے میری سنت سے محبت کی گویا اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا" (مشکوۃ)
خلاصہ یہ ہے کہ محبت رسول ﷺ کا حقیقی معیار اطاعت رسول اور اتباع رسول ہے جو بغیر اطاعت رسول کے محبت کا دعوی کرتا ہے وہ اپنے دعوی میں جھوٹا ہے، اس کا نقشہ ایک عربی شعر میں بہترین انداز میں کھینچا گیا ہے:
لوکان حبک صادقا لاطعته
ان المحب لمن یحب مطیع
شعر کا ترجمہ: اگر تمہاری محبت سچی ہوتی توتم محبوب کی اطاعت کرتے کیونکہ محبت کرنے والا اپنے محبوب کا مطیع و فرمانبردار ہوتا ہے۔
مذکورہ باتیں قاضی شریعت حضرت مولانا محمد حبیب اللہ قاسمی نے مجلس الوعی الاسلامی بھوارہ کے زیر اہتمام، مدنی روڈ گواپوکھر بھوارہ میں منعقدہ ”ایک حسین شام سیرت النبیؐ کے نام“ پروگرام میں اپنے صدارتی خطاب میں کہا.
مجلس کے تحت یہ پروگرام دونشست میں ہوا، پہلی نشست میں مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر بھوارہ کی طالبات نے خواتین اسلام کے سامنے اپنا تعلیمی و ثقافتی پروگرام بہت موثر انداز میں پیش کیا، جس میں خواتین اسلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
پروگرام کی نظامت مفتی مسیح احمد قاسمی نے کیا، اس خصوصی نشست کے اختتامیہ میں مفتی محمد امداداللہ قاسمی نے اسلام میں عورت کی عظمت و رفعت بتاکر انہیں ان کی ذمہ داری بھی بتائی، انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اوراق اس بات پر گواہ ہیں کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، انہوں نے ایک انگریزی کہاوت کا بھی حوالہ دیا:
"A woman with true education is the best instrument to change society"
کہ اگر سماج کو بدلنا ہے تو اپنی بچیوں کو بہتر تعلیم سے آراستہ کیا جائے اور اسکول و کالج کا رخ کرانے سے پہلے انہیں دین کی بنیادی تعلیم و تربیت دی جائے تاکہ بچیاں اسکول و کالج میں اپنے دین و ایمان اور عزت و عصمت کی حفاظت کر سکے.
دوسری عمومی نشست بعد نماز عشاء تا ١٢ بجے شب منعقد ہوئی، جس میں سیرت پاک کے مختلف اہم پہلوؤں پر علماء کرام کے ایمان افروز خطاب ہوئے.
اس نشست میں جناب مولانا محمد رضوان اللہ صاحب قاسمی، جناب مولانا سیف اللہ صاحب نعمانی، جناب مولانا قدرت اللہ صاحب نعمانی، جناب مولانا صادق صاحب قاسمی، جناب مولانا نصیرالدین صاحب قاسمی، جناب قاری ضیاء التوفیق صاحب، جناب مولانا اظہار الہدی صاحب قاسمی اور جناب مفتی محمد امداداللہ صاحب قاسمی نے اپنے قیمتی خطابات عوام کے سامنے پیش کئے، علماء نے زور دیا کہ سیرت پاک کے پیغامات اور نبوی تعلیمات کو برادران وطن تک پہنچانے کی ذمہ داری ہماری ہے، ١٢ ربیع الاول کے موقع پر جھنڈوں اور خرافات میں پیسے برباد کرنے کے بجائے نبی رحمتؐ کے پیغاماتِ رحمت کے بینرز اور پوسٹرز تمام عوامی مقامات پر لگائیں کہ یہ بھی سیرت پاک کو دوسروں تک پہنچانے کا ایک ذریعہ ہے، اخیر میں مفتی محمد امداداللہ صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.