اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ فرقانیہ غوثیہ اسکول میں ششماہی امتحان مکمل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 23 November 2018

جامعہ فرقانیہ غوثیہ اسکول میں ششماہی امتحان مکمل!

محمد ارشادالحق مفتاحی
ــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ہریانہ (آئی این اے نیوز 23/نومبر 2018) پانی پت کے محلہ غوث علی شاہ کے جامعہ فرقانیہ غوثیہ اسکول میں ششماہی امتحان منعقد کرائے گئے، جس کی سربراہی حضرت مولانا عبد الحميد صاحب مہتمم مدرسہ فیض القرآن نے فرمائی، جس میں ممتحن کی حیثیت سے مولانا محمد اسرائیل صاحب مدرس مدرسہ فیض القرآن، مفتی محمد ارشاد الحق امام و خطیب مسجد فخرالدین شاہ، مفتی محمد ناظم امام و خطیب چاند مسجد، قاری عبد الواجد امام و خطیب مسجد نور جہاں نے شرکت فرمائی.
ممتحن حضرات نے طلباء و طالبات کا جائزہ لے کر ادارے کے تعلیمی و تربیتی نظام پر تسلی و خوشی کا اظہار کیا،
اور ناظم اعلی قاری محمد رئیس صاحب جامعہ ھذا کی محنتوں کو سراہا، انہوں نے کہا آگے چل کر ان شاءاللہ یہ ادارہ علاقے اور ملک کے لیے بہت ہی لائق مند رجال سازی کے لئے کارآمد ثابت ہو گا، اخیر میں مولانا عبدالحمید صاحب کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا.
 اس موقع پر حافظ محمد شاہ دین، قاری محمد افضال، مفتی محمد دلشاد، مفتی محمد ناظم، مولانا مہدی حسن و دیگر جامعہ ھذا کے اساتذہ اور اہل بستی کے معزز افراد موجود رہے.