اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدھوبنی: جشن عید میلاد النبی دھوم دھام سے منایا گیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 23 November 2018

مدھوبنی: جشن عید میلاد النبی دھوم دھام سے منایا گیا!

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــ
بھوارہ/مدھوبنی(آئی این اے نیوز 23/نومبر 2018) شہر مدھوبنی میں تاریخی علمی ادبی رفاہی شعبہ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی ادب و احترام، عقیدت و محبت کے ساتھ محسن انسانیت محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی یوم پیدائش 12 ربیع الاول کے حسین موقع پر جلوس محمدی پرسکون ماحول میں نکالا گیا، جلوس محمدی بینر جھنڈا کے ساتھ دوران گشت بڑا بازار سوری ہائی اسکول اسٹیشن روڈ تھانہ چوک بھوارہ کوتوالی چوک وغیرہ کے اہم مقامات پر عوامی جم غفیر سے روشناس کرایا گیا، جلوس کی قیادت امان اللہ خان قادری، مولانا صابرالقادری نے کیا.
اس موقع پر انجمن ملت کارواں کے اہم کارکنان میں سمت اللہ خان، ماسٹر شہاب الدین، مولانا عبدالشکور، کوثر جمالی، مولانا عبدالسلام، مولانا جہانگیر، مولانا امانت اللہ، محمد صدام، صلاح الدین، واجد، آزاد، اسرائیل، نداف وغیرہ موجود تھے.