اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بھاجپا کی رکن پارلیمینٹ نیلم سونکر ریشم نگری مبارکپور پہنچی، بنارسی ساڑی کی خریداری کی اور بنکروں کے مسائل کو لوک سبھا میں اٹھانے کا کیا وعدہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 21 November 2018

بھاجپا کی رکن پارلیمینٹ نیلم سونکر ریشم نگری مبارکپور پہنچی، بنارسی ساڑی کی خریداری کی اور بنکروں کے مسائل کو لوک سبھا میں اٹھانے کا کیا وعدہ!

جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/نومبر 2018) ریشمی ساڑی کے نام سے مشہور ریشم نگری مبارکپور قصبہ میں منگل کی دوپہر اعظم گڑھ کے لال گنج سیٹ سے بی جے پی رکن پارلیمینٹ نیلم سونکر قصبہ مبارکپور پہنچیں، وہ اچانک محلہ کٹرا میں سابق سبھاسد اور اہم ساڑی کاروباری حاجی منصور احمد انصاری کی رہائش گاہ پر پورے لاؤ لشکر کے ساتھ پہنچی، جہاں انہوں نے مبارکپور کے بنکروں کی طرف تيار بنارسی ساڑی کو باریکی سے دیکھا اور بنکروں کے مسائل کو لوک سبھا میں اٹھانے کا بھروسہ دیا، ساتھ ہی انہوں نے یہاں کی بنی ساڑی کی خریداری بھی کی.
سابق سبھاسد حاجی منصور احمد انصاری نے بنکروں کے مسائل کے بابت ممبر پارلیمنٹ نیلم سونکر سے کہا، جس پر ایم پی میڈم نے لوک سبھا اجلاس میں بنکروں کے مسائل کو اٹھانے کا بھروسہ دیا، نیلم سونکر ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ 2019 لوک سبھا انتخابات میں مودی جی کی قیادت میں دوبارہ حکومت بنے گی، سب کا ساتھ سب کا وکاس کی طرز پر ملک ترقی پر ہے، انہوں نے بنکروں کے مطالبے پر یہاں بن کر تیار بند پڑا روڈویز، بس اسٹیشن کو جلد چالو کرانے کا بھروسہ دلایا.
 اس موقع پر سابق سبھاسد حاجی منصور انصاری، حاجی مقصود انصاری، ایم اے موٹرز کے محمد عاطف سعید انصاری، حاجی جمال انصاری، وغیرہ لوگ موجود تھے.