اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ ضلع باغپت کا سہ روزہ کیمپ اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 21 November 2018

جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ ضلع باغپت کا سہ روزہ کیمپ اختتام پذیر!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
ادریس پور/باغپت(آئی این اے نیوز 21/نومبر 2018) ضلع باغپت کے موضع ادریس پور میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کا سہ روزہ کیمپ جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کے بینر تلے جاری تھا جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا.

بڑوت تحصیل کے جمعیۃ علماء ھند کے صدر قاری محمد صابر صاحب نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کا سہ روزہ کیمپ جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جو آج اختتام کو پہنچا، اس موقع ایک تشجیعی پروگرام منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد عمران صاحب سنولی شریک ہوئے، انہوں نے جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ باغپت ضلع میں خوب حساس طریقے سے بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے لیے ایک بیداری پیدا ہوئی ہے، جس کا نتیجہ ہے کہ آج برابر لگن کے ساتھ جوق در جوق اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے لیے نوجوان آگے آرہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب کو قائم کرنے کا مقصد ہمارے اکابرین و اسلاف کا یہی ہے کہ اس کے ذریعے اپنی حفاظت اور مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو جائے، کیونکہ مدد کرنے کا جذبہ نوجوانوں میں ضرور ہوتا ہے مگر طریقہ مدد نہ ہوسکنے کی بنا پر کماحقہ جب ضرورت پڑتی ہے تو وہ مدد نہیں کرپاتے جو ہونی یا کرنی چاہیے، اس لیے زیادہ سے زیادہ جمعیۃ یوتھ کلب سے جڑ کر بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کی ٹریننگ حاصل کرکے اپنی اندر خلق خدا کی خدمت کا جذبہ اجاگر کرنے کے لیے کوشاں رہے اور دوسروں کو بھی متوجہ کریں.
اس موقع پر مولانا عارف الحق صدر رابطہ مدارس ضلع باغپت، و امام و خطیب مرکزی مسجد پھونس والی بڑوت، حضرت مولانا ریاض احمد صاحب صدر حج کمیٹی ضلع باغپت، قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت، قاری نوشاد صاحب ماسٹر ٹرینر بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ، اور گاؤں کے معزز افراد بڑی تعداد میں موجود رہے، مولانا عارف الحق کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا، قاری محمد صابر صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.