محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/ باغپت (آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) باغپت کے قصبہ بڑوت کے ادارہ کے وسیع میدان میں چل رہے اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کی بڑوت تحصیل کا سہ روزہ کیمپ گزشتہ تین روز سے جاری تھا، جو آج بے حد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے شرکت فرمائی، انہوں نے شرکاء کو اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کی افادیت کو بخوبی انداز میں بتلایا اور کہا کہ اس کا اصل مقصد قوم کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے، جس سے اپنی بھی حفاظت کرنا اور قوم کی خدمت کرنا آجائے، جس کو ہمارے اکابرین نے بڑی ہی زیرقی و سوجھ بوجھ کے ساتھ اس کو شروع کیا ہے، اور اس کا ایک ٹارگیٹ ہے جو ہر سال ساڑھے بارہ ہزار اسکاؤٹ کو ٹریننگ دینا ہے تاکہ دس سال میں سوا کروڑ اسکاؤٹ تیار کیے جا سکے.
اس موقع پر آس پاس کے جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کے تمام عہدیداران و کارکنان وعوام موجود رہے.
اخیر میں تحصیل بڑوت کے صدر قاری محمد صابر صاحب نے تمام اسکاؤٹ اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.