اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں دو طالبات نے کیا حفظ قرآن مجید مکمل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 2 November 2018

مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں دو طالبات نے کیا حفظ قرآن مجید مکمل!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت (آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام میں کل بعد نماز ظہر حفظ قرآن کریم کے موقع پر دعائیہ مجلس منعقد کی گئی، جس میں مولانا محمد خلیل قاسمی نے شرکت فرمائی.
موصولہ خبر کے مطابق مذکورہ مدرسہ کی دو طالبات خاتون بنت محمد علیم الدین (13)، صفیہ خاتون بنت محمد ایوب (11) نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا، اس موقع پر دعائیہ مجلس منعقد کی گئی، جس میں مولانا محمد خلیل قاسمی صاحب امام و خطیب جامع مسجد دولت پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ گاؤں کے لیے ہی نہیں بلکہ علاقے کے لیے بھی خوشی کا مقام ہے کہ الحمد للّٰہ آج اس گاؤں میں پہلی بار دو طالبات نے حفظ قرآن کریم کیا ہے، بچیوں کے لیے بھی گھر والوں کے لیے بھی اور اساتذہ ذمہ داران مدرسہ اور مدرسہ کے لیے بھی بہت ہی خوشی کی بات ہے.
بعدہ انہوں نے طالبات اور ان کے والدین و اساتذہ و ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات بڑے ہی قابلِ مبارک باد ہیں کہ آپ نے اس مدرسے کو یہ مقام دکھلایا ہے، انہوں نے حاضرین کے سامنے حافظ قرآن کے فضائل پر بھی روشنی ڈالی اور تمام اہل بستی سے اپنے بچوں کو ہر حال میں دینی تعلیم حاصل کرانے کی ہدایت بھی دی، چاہے کچھ بھی کرے مگر اپنے بچوں کو دینی تعلیم ضرور دلائیں، تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکے اور ابدی کامیابی حاصل کر سکیں.
اس موقع پر حافظ عبد القیوم، قاری محمد انوار الحسن، ماسٹر محمد شعیب، ماسٹر محمد امجد، کلو خان چوکیدار نائب صدر کمیٹی مدرسہ ھذا، محمد طاہر صدیقی، علیم الدین ودیگر اہل بستی اور تمام طلباء وطالبات شریک رہے.