ابو شحمہ صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 16/نومبر 2018) ہندوستان میں اسلام کی شمع جو آج روشن ہیں اور ہندوستانی مسلمان اپنے مذہبی پر عمل پیرا ہیں یہ سب ہمارے اکابرین اور مدارس اسلامیہ کی مرہون منت ہیں،مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہیں کہ ہندوستان کی طرف سے عالمی تنظیم رابطہ برائے فارغین ازہر کے توسط سے مصر جانا ہوا، اس کے بعد ازہر کی فقہ حسیب، کلام، منطق میں ہزار سالہ خدمات کا بھی تذکرہ کرنے کا موقع ملا تاکہ اس کا اعتراف بھی دنیا کے سامنے آجائے، مذکورہ خیالات کا اظہار المرکز العلمی للافتاء والتحقیق کے ڈائریکٹر وامارت شرعیہ بہار اڈیسیہ وجھارکھنڈ کے سابق استاذ حضرت مولانا مفتی توقیر بدر القاسمی نے لونی کے معروف ادارہ جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں طلبہ واساتذہ سے اپنے خطاب میں کیا،
مفتی قاسمی نے وہاں کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اکثریتی مسلم ملک ہونے کے ناطے معاشرتی سطح پر کوئی خاص میاں بیوی کے تعلقات میں وہ جوش و خروش نہیں پایا جاتا ہے بسا اوقات طلاق کی نوبت آجاتی ہے، ان کے لباس وضع قطع سے آپ فرق محسوس نہیں کرسکتے کہ وہ مسلمان ہے یا کوئی اور اللہ تعالی کا شکر ہیکہ ان اکابرین کو دینی تعلیمی خدمات کیلئے منتخب فرمایا، اللہ تعالی ان اکابرین کی عمر دراز فرمائے جنہوں نے مجھے اس لائق بنایا کہ آج دنیا کی مشہور وبڑی یونیورسیٹی جامعہ ازہر مصر میں علماء ہند بالخصوص علماء دیوبند کی خدمات کا تذکرہ کرنے کا شرف حاصل ہوا، میں مبارکباد پیش کرتا ہوں جامعہ منبع العلوم کے روح رواں مولانا نظام الدین قاسمی کو جنھوں نے بچوں وبچیوں کی تعلیم کیلئے شعبہ حفظ کے ساتھ درجہ پنچم تک عصری تعلیم کا بھی بندوبست کیا، جو آج کے وقت میں اہم ضرورت ہے جب تک ہمیں ہر زبان پر عبور حاصل نہیں ہوگا تو ہم اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش نہیں کرسکتے اور ذرائع ابلاغ بالخصوص میڈیا کے میدان میں بھی ہمیں مہارت حاصل کرنا ہے، کیونکہ میڈیا کے ذریعہ اپنی باتوں کو دوسروں تک بآسانی پہنچا سکتے ہیں.
نظامت کے فرائض مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے بحسن خوبی انجام دیا، اخیر میں مولانا نظام الدین قاسمی مہتمم جامعہ ہذا نے حاضرین کا شکریہ اداکیا.
اس موقع پر قاری رحمت اللہ اشوک وہار، قاری محمد عمران صدیقی، قاری محمد انعام الحسن، مفتی فہیم الدین رحمانی قاسمی، مولانا ابوبکر مظاہری، مولانا عارف سراج نعمانی، بھائی سجاد موجود تھے.