اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عثمانیہ نوناری میں "دس سالہ جشن" بحسن و خوبی اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 November 2018

مدرسہ عثمانیہ نوناری میں "دس سالہ جشن" بحسن و خوبی اختتام پذیر!

رپورٹ: شهزاد احمد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 مارٹین گنج/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/نومبر 2018) کل گذشتہ موضع نوناری ضلع اعظم گڑھ کے مدرسہ عثمانیہ میں ایک پروگرام بعنوان "دس سالہ جشن" کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں نظامت کے فرائض جناب مولانا شمش الزماں قاسمی ومولانا ضیاء الرحمان اصلاحی صاحبان نے ادا کیے اور پروگرام کی صدارت جامعة الفلاح بلریاگنج کے سابق ناظم مولانا طاہر مدنی صاحب نے کی.
پروگرام کا آغاز عربی اول کی طالبہ ام ایمن بنت حافظ مجیب الرحمن کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بارگاہِ ایزدی میں حمد کا گلدستہ ثناء بانو سلمہا اور نذرانہ عقیدت و محبت نورالسلام سلمہ نے پیش کیا، جبکہ مدرسہ ہذا کا ترانہ زوبیہ رضوان نے پیش کیا.
واضح رہے کہ یہ پروگرام طلباء و طالبات کے اندر دینی و تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور عوام الناس خصوصاً بچوں کے سرپرستوں کو مدرسے کی خدمات سے روشناس، باخبر کرانے اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم حاصل کرانے کے لئے اس خوبصورت اور دلکش پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، اس پروگرام میں جہاں ایک طرف ننھے ننھے معصوم بچوں نے نعت ونظم کے ذریعے سامعین کے قلوب کو موہ لیا، وہیں دوسری طرف مدرسے کی طالبات نے نہایت ہی عمدہ ثقافتی اور عبرت آمیز پروگرام پیش کیا.
مزید برآں اس پروگرام میں عربی، انگریزی، اردو، اور ہندی زبانوں میں طلباء نے مسابقتی تقریریں پیش کیں.
اس مدرسے میں مکتب پرائمری سے ہائی اسکول تک اور عربی اول سے عربی ہفتم تک طالبات کی تعلیم کا پردے کے ساتھ معقول بندوبست کیا گیا ہے.
دور دراز سے آنے والے طلباء وطالبات کے لیے گاڑی کا معقول نظم ہے، یہ تمام جانکاری مدرسہ ھذا کے مینیجر مولانا حافِظ رضوان احمد صاحب فلاحی نے پروگرام کی رپورٹ میں پیش فرمائی، مزید انھوں نے مدرسہ کی فوری ضروت کے پیش نظر ایک لائبریری، کمپیوٹر لیب اور مدرسہ کی چہار دیواری کے لیے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی.
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حلقہ دیدار گنج کے ایم ایل اے جناب سکھ دیو راج بھر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ علم ایک ایسی دولت ہے جسے کوئی تقسیم نہیں کرسکتا انھوں نے طلباء کے روشن مستقبل کے لئے دعا دیتے ہوئے ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی.
مولانا طاہر مدنی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مکتب کی تعلیم سے انسان کے اندر دینی شعور اور ایمانداری کا حقیقی جذبہ پیدا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق آج مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بد تر ہو چکی ہے، مزید کہا کہ سرپرستوں کو اپنے بچوں کے تئیں اس سلسلے میں کافی غور وخوض کرنا چاہیے.
 ان کے علاوہ مدرسہ ضیاء الایمان کریاواں کے پرنسپل مولانا ابو حذیفہ قاسمی، شبلی کالج کے سابق مہا منتری کاشف شاہد اعظمی، گرام پردھان ابو عاصم اعظمی، مدرسہ مدرسہ منبع العلوم کے ناظم اعلی جناب عبدالعلی صاحب، جناب ماسٹر ارشاد صاحب، جناب ابوسعد احمد صاحب ، حافظ شعیب صاحب، اسرار احمد ، شمیم احمد خان، ذوالفقار احمد،شمیم احمد،محمد آصف، مدرسہ ہذا کے اساتذہ کرام اور معلمات کے علاوہ کافی تعداد میں لوگ موجود رہے.
پروگرام کا اختتام طہورا کامل کی رقت آمیز دعا سے ہوا، اخیر میں ناظم مدرسہ نے پروگرام کی کامیابی پر اساتذہ کرام، معلمّات، طلبہ کرام اور دور دراز سے تشریف لائے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.