اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اور کتنے زین الانصاری کو مرواؤگے؟ جب خود پہ پڑے گی تو کوئی پرسان حال نہیں ہوگا: نظر عالم

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 1 December 2018

اور کتنے زین الانصاری کو مرواؤگے؟ جب خود پہ پڑے گی تو کوئی پرسان حال نہیں ہوگا: نظر عالم

محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ(آئی این اے نیوز یکم دسمبر 2018) اللہ کا کرم اور آپ مخلصوں کی دعا سے سیتامڑھی فساد کے خلاف 29 نومبر کو پٹنہ میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کا احتجاجی پروگرام بہت ہی کامیاب رہا
اور حکومت نے معاملے پر فوراً کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے اور اگر کارروائی نہیں کی گئی تو اب اگلا غیرمعینہ مدت کے لئے سیتامڑھی ہیڈکوارٹر پر دھرنا و بھوک ہڑتال کیا جائے گا، معافی چاہتا ہوں جناب سبھی سیاسی پارٹیاں تو ہمیں مروا ہی رہی ہیں اس سے تعاون کی امید تو کبھی کی ہی نہیں جا سکتی، مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا سسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم نے کیا، انہوں نےکہا کہ جو مسلم تنظیمیں خود کو مسلمانوں کی رہنمائی کرنے کا دعوی کرتی ہے اور مسلمانوں کو اپنا زر خرید غلام سمجھتی ہے، یا مذہبی مدعے میں اکسا کر اور جذبات کو بھڑکا کر اتنا ہی نہیں مسلمانوں کے کروڑوں روپئے چندہ لیکر ملک کا سب سے امیر مسلمان بن کر لمبی لمبی چھوڑتا ہے، ملک کی جمہوریت بچانے، دین بچانے، قومی ایکتا پر پروگرام کرکے ہندوستان کے ہندؤوں کو مضبوط بنانے، بابری مسجد اور تین طلاق پر کانگریس سے سودا کر بھاجپا حکومت میں مسلمانوں کو کمزور کرنے، مسلمانوں کو کٹوانے، دنگا فساد قدرتی آفات میں صرف تھوڑا بہت راحت رسانی کرکے اردو اخبار میں سرخیاں بٹورنے اور راحت رسانی کے نام پر مضبوط مسلمانوں سے موٹی رقم ٹھگ کر اپنی دکان چلا رہے ہیں اور آزادی سے لیکر آج تک کانگریس کی دلالی کرتا ہے اس نے تو زبان تک نہیں کھولی اور ہم جیسے چھوٹے لوگوں کو یہ حمایت کیا دیں گے، خیر چھوڑیے جناب اب ان جیسے دلالوں کی مسلمانوں کو ضرورت بھی نہیں ہے، اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں، بڑے بڑے لوگ اس سماج میں ننگے ہو گئے ہیں تو یہ لوگ کس کھیت کی مولی ہیں.
یاد رکھیے! آج ہماری تو کل آپ کی باری ہے، اور کتنے زین الانصاری کو مرواؤگے؟ جب خود پہ پڑے گی تو کوئی پرسان حال نہیں ہوگا، ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے، اب مزید مسلمانوں کا سودا مت کرو.