اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: عام آدمی پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ میں ریاستی سرکار کی برخواستگی کی مانگ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 11 December 2018

اعظم گڑھ: عام آدمی پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ میں ریاستی سرکار کی برخواستگی کی مانگ!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/دسمبر 2018) ریاست کی نظم و نسق کے بگڑتے حالات و بلند شہر کے پرتشدد واقعہ کے خلاف اعظم گڑھ عام آدمی پارٹی نے کلکٹری کچہری اعظم گڑھ چوراہے پر احتجاجی مظاہرہ کیا، اور ریاستی سرکار کی برخواستگی کی مانگ کی، عاپ کارکنان نے ریاستی سرکار کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور گورنر اتر پردیش کو مخاطب کرتے ہوئے اے ڈی ایم ( نظم ونسق) کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں مانگ کی گئی ہے کہ ریاست میں بڑھتے ہوئے بد عنوانی کے واقعات، نظم و نسق کے  بگڑتے حالات، چوری رہزنی، عصمت دری و جرائم میں اضافہ، پولیس و سرکاری عملہ کی حفاظت میں نا کام اور حالیہ بلند شہر میں تشدد کے واقعات کے مد نظر ریاستی حکومت کو برخواست کیا جائے۔
اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر راجیش یادو ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں یوگی سرکار پوری طرح فیل ہوچکی ہے، جرائم میں اضافہ ہوا ہے، سماج میں فرقہ واریت کا زہر گھولا جارہا ہے ایسے حالات میں ریاستی گورنر کو چاہیے کہ یوگی سرکار کو برخواست کرے، بلند شہر کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسپکٹر سبودھ سنگھ کا قتل کسی بہت بڑی سازش کا نتیجہ ہے، انہوں نے مانگ کی کہ متوفی انسپکٹر کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپیے کا معاوضہ دیا جائے، اس موقع پر بڑی تعداد میں عام آدمی پارٹی کارکنان موجود رہے۔