اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لال گنج: سحر ہیلتھ سینٹر میں مفت شوگر و صحت کیر کیمپ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 12 December 2018

لال گنج: سحر ہیلتھ سینٹر میں مفت شوگر و صحت کیر کیمپ کا انعقاد!

عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/دسمبر 2018) اعظم گڑھ ضلع کے لال گنج تحصیل کے مین گیٹ کے سامنے سحر ہیلتھ سینٹر میں مفت شوگر  اور صحت کیر  کیمپ کا اہتمام  کیا گیا، جس میں برٹش بایوجیکل ہیلتھ کیر سے شکتی رائے اور ٹی بی کے مشہور معالج ڈاکٹر محمّد گلزار اعظمی نے مریضوں کا چک اپ کیا، اور مفت دوا تقسیم کیا.
ڈاکٹر گلزار اعظمی نے شوگر کے مریضوں کو صلاح دی کہ وہ اس موسم  میں مٹر فلی کا بالکل استمعال نہ کریں اور ساتھ ساتھ سردی کو دیکھتے ہوئے اونی کپڑوں کو پہنیں، نشہور چیزوں کا استمعال سے بچیں.
اس موقع پر محمّد عاطف، اخلاق احمد، حافظ نشاط احمد، ثاقب، ونود  کمار، پرمود کمار، ماسٹر تبریز محمّد عیسیٰ وغیرہ موجود تھے.