محمد عمار قاسمی رگھولی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 13/دسمبر 2018) مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ رگھولی گھوسی مئو میں ضلع صحت کمیٹی مئو کے زیر انتظام طلبہ و طالبات کو حفاظتی ٹیکہ ڈاکٹر محمد رشاد خان قاسمی سابق میڈیکل آفیسر کی سرپرستی میں لگایا گیا، ُملک بھر میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مہم جاری ہے، محکمہ صحت کے جاری اعلامیہ کے مطابق 9ماہ سے 15سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں، ہمیں اپنی آنے والی نسل کو صحت مند رکھنے کے لئے اسکی پرورش و صحت پر بھرپور توجہ دینی چاہیے، انسداد خسرہ وروبیلا مہم کا مقصد نسل نو کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، اس ضمن میں کسی بھی جانب سے منفی باتوں پر بالکل توجہ نہیں دینی چاہیے،
آج ترقی یافتہ ممالک میں شاذ و نادر ہی کسی بچے کی موت خسرہ سے ہوتی ہے، اس کے برعکس ہمارے وطن عزیز میں خسرہ بہت سے بچوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوچکا ہے، ان جیسی تحریکوں نہ صرف ہماری نسل نو متعدی امراض سے محفوظ ہوگی بلکہ ہم اپنے نونہالوں کو بہتر مستقبل دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں.
تو آئیے! اپنے ملک عزیز کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے محکمہ صحت کے ذریعہ چلائی جانے والی اس تحریک کا کھلے دل سے ساتھ دیں جو یقیناً صحت مند خوشحال ہندوستان کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، بچے کسی بھی ملک قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں توآئیے انکی حفاظت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے.