اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جرائم کرنے والے افراد کو بخشا نہیں جائے گا: کروناکر پانڈے تھانہ انچارچ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 22 December 2018

جرائم کرنے والے افراد کو بخشا نہیں جائے گا: کروناکر پانڈے تھانہ انچارچ

حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2018) تھانہ دھن گھٹا حلقہ میں ان دنوں بڑھتے جرائم کو لیکر ایک طرف جہاں یس پی سنت کبیر نگر آکاش تومر سنت کبیر نگر کے دھن گھٹا تھانہ حلقہ میں جرائم پیشہ افراد پر لگام لگادی ہے، وہیں تیز طرار رہ چکے تھانہ انچارج دھن گھٹا سنتوش کمار تیورای کو ہٹا کر نئے تھانہ انچارج دھن گھٹا کروناکر پانڈے کو کمان سونپتے ہوئے تھانہ میں پڑے معلق معاملے کا تصفیہ وخلاصہ کرنے کی سخت ہدایت دی ہے.
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ انچارج دھن گھٹا کروناکر پانڈے گزشتہ دن قریب دو بجے تھانہ میں علاقائی گاؤں پردھان و سرکردہ شخصیات کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی، منعقدہ میٹنگ کے دوران نئے تھانہ انچارج کروناکر پانڈے نے گاؤں پردھان وعلاقے کے سرکردہ شخصیات سے مخاطب ہو کر کہا  کہ دھن گھٹا کے حدود میں بڑھتے جرائم شراب نوشی، آپس میں مارپیٹ 100 نمبر فرضی اطلاع جو بے بنیاد، لوٹ اور قتل جیسے بڑھتے معاملات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کے حدود میں بڑھتے جرائم پر قابو پانا تب ممکن ہوگا جب آپ لوگ قانون کی مدد کریں گے، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ گاؤں کے نمائندہ کی حیثیت سے چھوٹے چھوٹے معاملات سلجھا سکتے ہیں، پھر بھی اگر کوئی شررارت کرتا ہے تو ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن شانتی رہے، قتل، لوٹ اور چوری جیسے سنگین معاملات کی روک تھام کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے.
اس موقع پر ایس آئی دیاناتھ، گڈو پردھان،  وہاج الحق، مسافر پردھان، عمران پردھان، رفیق پردھان سمیت تھانہ کے پولیس اہلکار و علاقے کی سرکردہ شخصیات موجود رہی.