جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے سزادینے کا خیر مقدم کیا اور اسے خوش آیند قرار دیا.
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2018) جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جھارکھنڈ کے ضلع لاتیہار میں گئوکشی کے نام پر دوسال قبل وحشیانہ ماب لنچنگ کے شکار ہوئے مظلوم انصاری اور بارہ سالہ معصوم امتیاز خاں مقدمہ میں ضلع کورٹ کے ذریعہ سبھی آٹھ مجرموں کو عمر قید کی سزادینے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے خوش آیند قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ کسی وحشیانہ عمل کے مرتکبین کو سزا ملنے سے نہ صرف مظلوموں کو راحت ملتی ہے بلکہ انسانیت کو فتح حاصل ہوتی ہے، مجھے امید ہے کہ اس فیصلے سے فرقہ پرست عناصر سبق حاصل کریں گے ۔
واضح ہو کہ ۱۸؍مارچ ۲۰۱۶ء کو بالو ماتھ ہیرنج گاؤں نوادہ کے تاجر مظلوم انصاری اور ان کے تجارتی شراکت دار کے نوعمر لڑکے امتیاز خاں کو ایک بھیڑ نے گھیر کر اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ اپنے جانوروں کے ساتھ چترا ضلع میں منعقد جانور میلہ جارہے تھے، وحشی انسانوں کی بھیڑ نے ان کو گھیر کر بری طرح مارا پیٹا اور پھر ان کی ادھ مری لاش کو درخت سے لٹکا دیا، جمعہ کو سماعت کے دوران فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ راکیش کمار نے اپنے فیصلے میں زیر مقدمہ سبھی آٹھ خاطیوں (متھیلیش پرساد ساہو، پرمود کمار ساہو، منوج کمار ساہو، اودھیش ساہو، منوج ساہو، ارون ساؤ، ویشال تیواری ، شہدیو سونی) کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزاسنائی ہے، ساتھ ہی سبھی آروپیوں پر پچیس پچیس ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
مولانا محمود مدنی نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ اس معنی کر کافی اہم ہے کہ ملک میں گؤ رکشا کے نام پر فرقہ پرست عناصر کے حوصلے کافی بلند ہوگئے تھے اور وہ خود کو قانون سے اوپر سمجھنے لگے تھے ۔ یقین ہے کہ ایسی قرار واقعی سزا سے اس طرح کی سوچ رکھنے والوں کے حوصلے پست ہوں گے اور مظلوم اقلیت میں اعتماد بحال ہو گا، انھوں نے کہا کہ اس کیس کے چند اہم مجرمین اب تک فرار ہیں، ان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے، مولانا مدنی نے اس بات کی بھی امید ظاہر کی کہ راجستھان اور اترپردیش میں بھی ماب لنچنگ کرنے والوں کو جلد سزا دی جائے گی ۔