اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا عبدالمجید قاسمی مدنی کی والدہ محترمہ سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 22 December 2018

مولانا عبدالمجید قاسمی مدنی کی والدہ محترمہ سپرد خاک!

مرحومہ ۱۰۰ سال کی عمر میں وفات پایا، نماز جنازہ میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کیا.

مئو آئمہ/پریاگ راج(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2018) قصبہ کے معروف عالم دین مولانا عبدالمجید قاسمی مدنی استاذ نورالعلوم ہرہرپور پرتاپگڑھ کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد جمعہ کی شب اس دارفانی سے دارآخرت کی جانب کوچ کیا، انا للہ وانا الیہ راجعون، مرحومہ انتہائی نیک صالحہ صوم وصلوہ کی حددرجہ پابند خاتون تھیں، تقریبا ۱۰۰ سال کی عمر میں انتقال ہوا، نماز جنازہ جمعہ کی نماز کے بعد پرانا بس اڈہ محلہ پورامیانجی میں اداکی گئی، نماز جنازہ مولانا عبدالمجید قاسمی مدنی نے پڑھائی، سیکڑوں فرزندان توحید نماز جنازہ میں شریک رہے.
بعد تدفین ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء نے پسماندگان کو صبر کی تلقین کیا، اور مرحومہ کے لئے قرآن پاک کی تلاوت اور دوسرے اعمال صالحہ کے ذریعہ ثواب پہنچانے پر زور دیا، پسماندگان میں تین صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں ہیں، نمازجنازہ میں قصبہ کے باوقار شخصیات شامل رہیں.