محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 5/دسمبر 2018) گزشتہ ماہ سیتامڑھی میں رونما ہوئے دنگا میں زندہ جلاکر مار دیئے گئے بھورہا باشندہ 82سالہ زین الحق انصاری کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرنے؟ فساد متاثرہ لوگوں کو معقول معاوضہ دینے اور وزیر اقلیتی فلاح کا جمہوری طریقے سے مخالفت کرنے پر مسلم نوجوانوں کے خلاف جو مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسے فوری واپس لیئے جانے کی مانگ کو لیکر سیتامڑھی یوتھ کانگریس کے زیر اہتمام شہر کے مہسول چوک سے کارگل چوک تک کینڈل مارچ نکالا گیا، اس کی قیادت سیتامڑھی یوتھ کانگریس کے صدر محمد شمش شاہنواز نے کیا،اس کینڈل مارچ میں شہید زین الحق انصاری کے بیٹے اخلاق انصاری اور اشرف انصاری نے بھی حصہ لیا.
محمد شمش شاہنواز نے کہا کہ
سیتامڑھی دنگا میں مارے گئے زین الحق انصاری کے قاتلوں کی گرفتاری میں ضلع انتظامیہ و پولیس لاپرواہی برت رہی ہے، جس سے مسلمانوں میں مقامی انتظامیہ کے خلاف کافی غم وغصہ پایا جاتا ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا تھا کہ نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا جاۓ گا مگر ابھی تک گرفتاری نہیں کی جاسکی ہے، شمس شاہنواز نے کہا کہ قاتلوں کو پھانسی کی سزا ملنی چاہئے تاکہ ایسے لوگوں کو عبرت ہو اور فساد متاثرہ لوگوں کو بلا تاخیر معقول معاوضہ دیا جائے.
کینڈل مارچ میں ضلع کانگریس کمیٹی کے سابق نائب صدر ویرندر کشواہا، محمد عبداللہ، ویدیہی سرن یادو، محمد مقصود، محمد صدام، محمد شمشاد، سنجے سنگھ، سلمان راعین، محمد نوشاد، شاکر انصاری، حیدر انصاری، محمد منظر انصاری، محمد مونو، سکندر حیات خان، محمد نعمت اللہ، محمد سرفراز، محمد ولی، ویویکانند، سنتوش پاسوان، دنیش کنور، سدھیر سنگھ، زبیر خان، بکاؤ مہتو، بابو نندن رائے، محمدشمش الدین، حفیظ راعین، ستندر پرکاش وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں.