محمد صدرعالم نعمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 5/دسمبر 2018) علم حاصل کئے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی و سر بلندی نہیں ہوسکتی، ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد انعام الحق قاسمی نقشبندی نے اردو مڈل اسکول حسن پور برہروا باجپٹی سیتامڑھی میں معنقد ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ علم کے حصول کیلئے طلباء کو اساتذہ کا احترام کرنا بے حد ضروری ہے، چونکہ اساتذہ کے پاس طلبہ کی ہمہ جہت کامیابی اور ان کے روشن مستقبل کا پورا خاکہ ہوتا ہے، اسی لئے تمام طلبۂ کرام کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کی تکریم و تعظیم کریں، ان کی اطاعت و فرماں برداری کو حرز جاں بنائیں اور ان کے سامنے محبت و خلوص کا بہترین مظاہرہ کریں، وہ طلبہ جو اپنے اساتذہ کے حکموں کی تعمیل نہیں کرتے اور انہیں خاطر میں نہیں لاتے، خواہ وہ جتنے ھی ذھین ہوں،
کامیاب نہیں ہو سکتے، حصول علم کے لئے سچی لگن اور جہد مسلسل بنیادی چیز ہے، محنت نے معمولی انسا نوں کو بھی کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے، ڈاکٹر عبدالکلام کی شخصیت اس سلسلے میں مشعل راہ ہے، وہ ہر اعتبار سے ایک معمولی انسان تھے، سچی محنت اور کچھ کر دکھانے کے جذبے نے انہیں ذرے سے ماہتاب بنا دیا تھا، نفع بخش علم حاصل کرنے کے لئے اچھے اخلاق و کردار کا مظاہرہ بھی لازم ہے، آج کل موبائل فون نوجوانوں کے اخلاق و کردار کو بہت تیزی سے بگاڑ رہا ہے، اس لئے بے حد ضروری ہے کہ وہ بقدر ضرورت سادہ مو بائل کا ھی استعمال کریں اور ملٹی میڈیا موبائلس کے استعمال سے بہر صورت احتراز کریں، اس اسکول کی تعلیم وتربیت دوسرے اسکول کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، اسکول کے اساتذہ وذمہ داران اس کے لئے قابل مبارکباد ہیں، اسکول کی تعمیر وترقی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا.
اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں اشفاق احمد عرف چاند سابق مکھیا، شکیل احمد، افضل امام، شاکر حسین، امتیاز عاقل وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں.