شرف الدین عبدالرحمن تیمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 4/دسمبر 2018) بریلینٹ انٹرنیشنل اسکول کھیری بانکا میں انٹر ہاؤس کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسکول کے چئیرمین عبد الحئ صاحب نے کی، اس پروگرام میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا، جو چار ہاؤس پر مشتمل تھیں "مولانا آزاد ہاؤس، رادھاکرشنن ہاؤس، نہرو ہاؤس اور اے پی جے کلام ہاؤس" فائنل مقابلہ رادھاکرشنن ہاؤس اور آزاد ہاؤس کے درمیان ہوا، اس سخت مقابلہ میں رادھاکرشنن ہاؤس کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیخ خدیجہ، عبد السمیع اور افضل محمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، وہیں آزاد ہاؤس کی جانب سے شیخ پاکیزہ عالیہ حسن اور اسداللہ صدیقی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اے پی جے کلام ہاؤس کی نمائندگی کر رہے محمد انتخاب، ہادف اور آمین رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی.
پروگرام کے آخر میں اسکول کے چیئرمین جناب عبدالحئ نے اپنی گفتگو کے دوران بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی طلباء و طالبات قابل مبارک باد ہیں کیوں کہ آپ کو صرف ایک ہفتہ کا وقت ملا پھر بھی اتنا اچھا پروگرام پیش کیا، مزید انہوں نے کہا کہ دنیا مادہ پرستی اور عیش پرستی میں مسابقت کررہی ہے، آپ علمی چیزوں میں مسابقت کیجئے، مسابقت سے آگے بڑھنے کے دروازے کھلتے ہیں، جب انسان میں کسی چیز کی لگن اور دھن سوار ہوجاتی ہے تو کامیابی ملنے کے امکانات زیادہ روشن ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر اسکول کے تمام استاذہ کی محنت و لگن کا نتیجہ ہے کہ آج چھوٹے چھوٹے معصوم بچے خالص انگلش میں انوکھا پروگرام پیش کیا ساتھ ہی تمام اساتذہ کرام و ملازمین کو بھی مبارک بادی دی.
اس موقع پر مولانا عبد الغنی صاحب، کفیل مکھیا جی، اکرم صاحب، انصار صاحب، ریحان صاحب، فاروق نظامی صاحب، ماسٹر نورعالم صاحب، سرور صاحب ، مرتضی صاحب، عنایت الله ندوی صاحب، عقیل ڈیلر صاحب، فیض الباری چیتی، راشد صاحب کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کے دانشوروں نے شرکت کی.
آخر میں اسکول کے ڈائریکٹر نے تمام شرکاء کو دلی مبارک بادی کے ساتھ ہی تمام آئے ہوئے مہمانان مکرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس حقیر کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تشریف لائیں، میں آپ تمام حضرات کا بے حد ممنون مشکور ہوں.