حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 24/دسمبر 2018) اگر آپ کے پاس ہنر ہے تو آپ کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں، آج کل پڑھے لکھے نوجوان بے روز گار نظر آتے ہیں وہ بس ساری عمر ڈگریاں حاصل کرنے میں ہی لگے رہتے ہیں اور کوئی ہنر حاصل نہیں کرتے، مذکورہ خیالات کا اظہار سنت کبیر نگر، تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع امریابازار چپرا روڈ پر وسیم بادشاہ الیکٹرانک نامی دوکان کا فیتہ کاٹ کر سابق پردھان محمد احمد خان ناون خرد نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا،
انہوں نے کہا کہ ہنر مند آدمی کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا، وہ اپنے ہنر کی بدولت اپنی زندگی بہتر طور پر گزار سکتا ہے، ہنر مند آدمی کی ہر کوئی عزت کرتا ہے انہوں نے حکومت اتر پردیش سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئی ہنر بھی سکھائیں جس سے طالب علموں کو فائدہ حاصل ہو سکے، اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اسکولوں اور کالجوں کی سطح پر کمپیوٹر اور انگلش کو لازمی قرار دے، تاکہ بچہ جب اسکول کالج سے باہر آئے تو اُس کو انگریزی اور کمپیوٹر آتا ہو، اس کے علاوہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے ادارے بھی قائم کرے جہاں پر فارغ طالب علموں کو کوئی ہنر وغیرہ سکھانے کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ کوئی نہ کوئی ہنر سیکھ کر معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں، مشاہرے میں ایک بات آئی ہے کہ وہ ملک ہمیشہ ترقی کرتا ہے جس کے لوگ ہنر مند ہوں، ہمارے یہاں ہنر مند لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ہمارے یہاں ہنر مند لوگوں کی کمی ہو رہی ہے، کیوں کہ ان کے ہنر کی کوئی قدر نہیں کی جاتی جس سے وہ دل برداشتہ ہو کر اس کام کو چھوڑ دیتے ہیں، اخیر میں انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ہنر مند لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہمارے ملک کا نام روشن ہوسکے، اور زیادہ زیادہ ایسے ادارے قائم کریں کے جہاں لوگوں کو ہنر حاصل کرنے کا موقع مل سکے.
اس موقع پر مولانا جمال احمد مظاہری، حافظ زید رتلام، حافظ محمد انظر، حافظ محمد خالد، سرفراز احمد PNB، حافظ محمد آصف، حافظ عقیل احمد، عبد الصمد، حافظ محمد رضوان، شمس الہدی اشتیاق احمد، فیروز احمد، وسیم بادشاہ، سمیت درجنوں سے زائد لوگوں نے اس افتتاحی موقع پر شرکت کی.