اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ شاہ جہاں پور میں جمعیۃ یوتھ کلب کی تشکیلی میٹنگ منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 24 December 2018

مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ شاہ جہاں پور میں جمعیۃ یوتھ کلب کی تشکیلی میٹنگ منعقد!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
شاہ جہاں پور/باغپت(آئی این اے نیوز24/دسمبر 2018) ضلع باغپت کے موضع شاہ جہاں پور کے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ میں آج بعد نماز ظہر ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت نے انجام دیے، مجلس کا آغاز مدرسہ ھذا کے ایک طالب علم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا.
سب سے پہلے خطاب مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام روشن گڑھ نے کیا، انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ھند ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے روز اول ہی سے اس ملک کے اندر امت مسلمہ کے مسائل کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، اور ہر طرح سے اس ملک کی آبیاری کے لیے کوشاں رہی ہے، آج جو یہ جمعیۃ یوتھ کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے وہ اسی لیے ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں خدمت کا جذبہ اجاگر ہوسکے، اسی طرح مولانا عبدالوحید شاہ جہاں پوری نے کہا کہ جمعیۃ علماء ھند نے ووٹ کی بیداری کے لیے بہت ہی اچھی محنت کی ہے اور ووٹ کی اہمیت و افادیت کو مسلمانوں کو سمجھایا ہے اس لیے اللہ نے ہمیں باطل حکومتوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایک یہی ہتھیار دیا ہے اس لیے اس کا ہم سوچ سمجھ کر استعمال کریں.
ایسے ہی مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب صدر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت و مہتمم مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ شاہ جہاں پور نے بھی جمعیۃ یوتھ کلب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمارے نوجوان نسل جو کہ ریڑھ کی ہڑھی کے مانند ہوتے ہیں وہ ناجانے کیسی کیسی عیاشی میں مبتلا ہو گئے ہیں تو ان میں خدمت کا مادہ کیسے پیدا ہو جائے اور ان کی جوانی کیسے صحیح جگہ لگ جائے، اور یہ خدمت ایک انسانیت کی بنیاد پر کرسکے نا کہ مذہب کی بنیاد پر، تاکہ اسلام کو پھلنے پھولنے کا موقع مل سکے.
قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت نے بھی جمعیۃ یوتھ کلب کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور بتلایا کہ ابھی حال ہی میں کیرالہ میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے جمعیۃ علماء ھند دس کروڑ کی مدد کی، ایسے ہی گجرات کے اندر جمعیۃ یوتھ کلب کے پانچ ہزار کارکنان نے بائیس مندر اور دو مسجد سمیت درمیان میں آنے والے تمام مکانوں کی چاہے وہ کسی بھی مذہب کے افراد کے تھے ان کی صفائی کی، اور سیلاب سے متاثر افراد کی خوب خدمت کی.
حضرت صدر محترم مفتی محمد عباس صاحب نے جمعیۃ علماء ھند کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور جمعیۃ یوتھ کلب کے مشن کو کامیابی کے لیے عزائم کرائے انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں ساڑھے پانچ سو بچوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کو بہت جلد انشاء اللہ پورا کرنا ہے.
آخر میں انہی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، مولانا محمد خالد سیف اللہ مہتمم مدرسہ ھذا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مولانا محمد ارشد، حافظ محمد سلیم پلڑہ، قاری محمد جاوید ملانہ، قاری محمد انصاف علی، ماسٹر فرقان، ماسٹر سرفراز جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت، عبدالقیوم، مولانا محمد عبداللہ سمیت اراکین جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت و آس پاس گاؤں کے معزز افراد و اہل بستی موجود رہے.